فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کی سہولت

   

حیدرآباد۔/25 فروری، (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کی قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کردی ہے لیکن فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت اور تصحیح کیلئے درخواستوں کے ادخال کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے۔ یکم اپریل 2024 کو 18 سال عمر کی تکمیل کرنے والے رائے دہندے فارم 6 کے ذریعہ فہرست رائے دہندگان میں شمولیت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست رائے دہندگان میں کسی بھی تصحیح کے سلسلہ میں فارم 8 داخل کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ناموں کی شمولیت اور تصحیح کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا اور کمیش کو موصول ہونے والی درخواستوں کی مرحلہ وار یکسوئی کی جائے گی۔ عوام درخواستوں کے ادخال کیلئے آن لائن سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔1