قدیر خان کے پسماندگان کو 50 لاکھ ایکس گریشیا کی مانگ: ریونت ریڈی

   

حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے میدک ضلع میں محمد عبدالقدیر خاں کی پولیس اسٹیشن میں پانچ دن اذیت رسانی سے موت کی مذمت کی ہے۔ ریونت ریڈی نے ٹوئٹر پر قدیر خاں کا ویڈیو پوسٹ کیا جس میں انہوں نے پولیس کی گرفتاری اور اذیت رسانی کی تمام تفصیلات بیان کی۔ ریونت ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قدیر خاں کے ویڈیو پر مبنی بیان کو قبل از مرگ بیان تصور کرکے پولیس حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ریونت ریڈی نے پولیس کی جانب سے ظالمانہ انداز میں اذیت رسانی کو ناقابل قبول قرار دیا اور اس معاملہ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ صدر پردیش کانگریس نے قدیر کے پسماندگان کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ر