قمار بازی کا ٹھکانہ بے نقاب ، چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ای سی نگر جیرلہ پلی علاقہ میں ایک مکان پر پولیس نے دھاوا کیا ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ کے ایک مکان میں قمار بازی کا ٹھکانہ چلایا جارہا ہے ۔ ایس او ٹی ملکاجگیری نے حاصل خفیہ اطلاع کے بعد دھاوا کیا ۔ یہ علاقہ کشائی گوڑہ پولیس کے تحت آتا ہے ۔ ایس او ٹی نے دھاوے کے دوران 1,50,610 روپئے نقد رقم 6 موبائل فون اور 5 کارڈز پیش ضبط کرلیے اور 42 سالہ گوپال کرشنا ارگنائزر ساکن ای سی نگر کے علاوہ 35 سالہ ڈیویڈ ساکن الوال 37 سالہ جی اسیو ساکن بیگم پیٹ 32 سالہ پربھو داس ساکن بوئن پلی ، 45 سالہ ویرا ریڈی ساکن ایس آر نگر اور 40 سالہ ایم بی ریڈی ساکن کشائی گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لیے کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔۔