قنوت نازلہ

   

مرسلہ : آمنہ احمد
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سخت حالات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابۂ کرام نے اس دُعا کو نماز وں میں پڑھا ہے ، بالخصوص نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد سجدے میں جانے سے پہلے دُعا کے آخری حصّے میں جو الفاظ نقل کیے گئے ہیں وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ سے منقول ہیں :
اللّٰہُمَّ اھْدِنَا فِیْ مَنْ ھَدَیْتَ، وَعَافِنَا فِیْ مَنْ عَافَیْتَ، وَتَوَلَّنَا فِیْ مَنْ تَوَلَّیَتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مَا أَعْطَیْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ، فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ، وَاِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ ، وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعالَیْتَ، نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ ۔ اللّٰهُمَّ عَذِّبِ الْكَفَرَةَ الَّذِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِكَ ، وَيُكَذِّبُوْنَ رُسُلَكَ وَيُقَاتِلوْنَ أَوْلِيَاءَکَ ، اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ، وَأَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِھِمْ وَاجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَالْحِکْمَةَ، وَثَبِّتْھُمْ عَلیٰ مِلَّةِ رَسُوْلِکَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاَوْزِعْھُمْ أَنْ یُّوْفُوْا بِعَھْدِکَ الَّذِیْ عَاھَدتَّھُمْ عَلَیْہِ، وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ، اِلٰہَ الْحَقِّ وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْo
اے اﷲ ! ہمیں ہدایت دے اور ہدایت پانے والوں میں شامل فرمایا ، ہمیں عافیت دے اور عافیت پانے والوں میں شامل فرما ، ہماری سرپرستی فرما اور ان میں شامل فرما جن کی تونے سرپرستی فرمائی ۔ ہمیں اُن چیزوں میں برکت دے جو تونے عطا فرمائی ہیں ، ہمیں اس چیز کے شر سے بچالے جس کا تونے فیصلہ فرمایا ہو ، بلاشبہ توہی فیصلہ فرماتا ہے کہ کسی کا فیصلہ تجھ پر نافذ نہیں ہوتا وہ کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا جسے تو اپنے سرپرستی میں لے لے اور وہ کبھی عزت نہیں پاسکتا جس کا تو دشمن ہوجائے ، تو بڑی برکت والا ہے ، اے ہمارے رب! بہت بلند و برتر ، ہم تجھ سے معافی چاہتے ہیں اور تیری طرف رجوع کرتے ہیں ۔ اے اﷲ ! اُن کافروں پر عذاب نازل فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں ، تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں سے لڑتے ہیں ۔ اے اﷲ ! مومن مردوں اور عورتوں اور مسلم مردوں اور عورتوں کی مغفرت فرما ، اُن کے باہمی تعلقات کو دُرست کردے ، اُن کے دلوں کو ایمان اور حکمت سے مالا مال کردے ، انھیں اپنے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے طریقے پر جمادے ۔ اُنھیں توفیق بخش کہ وہ اس عہد کو پُورا کریں جو تونے اُن سے لیا ہے ، اور اپنے اور اُن کے دشمنوں کے مقابلے میں اُن کی مدد فرما ۔ اے معبودِ حقیقی تو ہماری دُعا سُن لے ! اور ہمیں بھی انہی لوگوں میں شامل فرما ۔