لاری کی ٹکر سے طالب علم کی موت

   

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) ناچارم پولیس کے بموجب 15 سالہ طالبعلم ریڈی میکس لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول چلوکا نگر بوڈ اوپل کا ساکن وی روی تیجا آج دوپہر باباکیف چوراہا ناچارم سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار ریڈی میکس لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ عینی شاہدین کے بموجب ریڈی میکس لاری ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں طالبعلم کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس ناچارم نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔