لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین نماز جمعہ میں مولانا حافظ قاری محمد اسحاق فیضی کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مولانا حافظ محمد اسحاق فیضی نے مسجد ارقم ، پرکاش نگر ، سکندرآباد میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ایک بھی مسلم نعش بغیر نماز جنازہ دفن ہوجائے تو ہم سب گنہگار ہیں ۔ مولانا نے جمعہ کو بعد نماز فجر 9 مسلم نعشوں کی تدفین پر کہا کہ 2003 سے تقریبا 5500 میتوں کی تدفین ادارہ سیاست سے جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں کی گئی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک جناب زاہد علی خاں کی عمر میں صحت کے ساتھ اضافہ فرمائے اور جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا اللہ قبول فرمائے ۔ مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی نے پڑھائی ۔ مولانا سید عبدالحفیظ ، سید امیر الدین ، محمد حمید الدین سوشیل ورکر ، سید زبیر ہاشمی اور سید زاہد حسین شریک تھے ۔ بشریٰ تبسم اور سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل شریف خان ، سید ذوالفقار علی نے ورثاء کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کو مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے 9 درخواستیں وصول ہوئیں ۔