لب شیریں

   

اجزا: دودھ : ڈیڑھ لیٹر چینی : دو کپ ‘ فریش کریم ۔ ایک کپ ‘ ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور : تین کھانے کے چمچہ ‘ لال جیلی ‘ ایک پیکٹ ‘ پیلی جیلی ‘ ایک پیکٹ ‘ ہری جیلی : ایک پیکٹ ‘ رنگین سیویاں (ابلی ہوئی) : ایک کپ آم ‘ دو عدد ‘ کیلے :چار عدد سیب : تین عدد ‘ انگور ‘ ایک کپ آرو : ایک عدد، پستے ‘ بادام ‘ ایک کپ ۔
ترکیب : ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں ۔ پتیلی میں دودھ اور چینی ڈال کر ابلنے کیلئے رکھ دیں ۔ جب چینی گھل جائے تو آدھا کارن فلور مکسچر دودھ میں شامل کریں اور ہلائیں ۔ جب دودھ کو ابال آجائے تو باقی کارن فلور مکسچر ہلاتے ہوئے دودھ میں ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے ۔ تھوڑا سا کسٹرڈ پیالے میںنکالیں اور اس میں کریم مکس کریں ۔ کسٹرڈ کا چولہا بند کردیں اور کریم والا مکسچر کسٹرڈ میں ملادیں ۔ ساتھ چمچہ ہلاتی جائیں ‘ پھر اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں ۔ پھلوں کو چھیل کر کاٹ لیں ۔ اب ایک باؤل میں سارے پھل ‘ جیلی ‘ رنگین سیویاں ڈال کر اوپر کسٹرڈ کی تہہ لگائیں ۔ پستے ‘ بادام سے سجا کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔