لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں آج پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کے مسئلے پر اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی معطلی کی کارروائی کے خلاف کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اسپیکر کے سامنے آگئے اور نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعظم کی تصویر اٹھا کر ہنگامہ شروع کردیا۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی لیکن ارکان نے جم کرنعرے بازی شروع کر دی۔اسپیکر اوم برلا کی پرامن ماحول کیلئے اپیل کرتے رہے لیکن کسی نے نہ سنی۔