مالک کی اجازت کے بغیر راستہ نہ بنایا جائے

   

سوال : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی زرخرید زمین مسجد کے بازو ہے۔ مصلیان مسجد اس مسجد کے قدیم دروازہ کو بند کرکے دروازہ کا رخ زید کی زمین کی طرف بلااجازتِ زید بدل دیئے ہیں۔ ایسی صورت میں مصلیان مسجد کا زید کی زمین پرسے گزرنا درست ہے اور کیا ان کی نمازیں درست ہیں ؟
جواب : صورت مسئول عنہامیں مصلیان مسجد کا بلااجازتِ زید اسکی زمین کوراستہ بناکر اس پرسے گزرنا جائز نہیں ہے۔ فتاوی عالمگیری جلد ۵ کتاب الکراھیۃ باب آداب المسجد والقبلۃ صفحہ ۳۲۰ میں ہے: قال ابویوسف رحمہ اﷲ تعالی اذا غصب أرضا فبنیٰ فیھا مسجدا … وان جعلھا طریقا لیس لہ ان یمربھا کذا فی المضمرات۔ لہذا زید کو حق ہے کہ وہ دروازہ سابق میں جس رُخ پر تھا اسی رُخ پر کروادے اور موجودہ دروازہ کوبند کروادے۔