مالی تنگدستی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلیا ۔ 43 سالہ سید چاند پاشاہ نے مبینہ طور پر مالی پریشانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ چاند پاشاہ پیشہ سے الیکٹریشن تھا جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔