مالی پریشانیوں سے ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ راج کمار جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ تلک نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کاآبائی مقام مٹ پلی بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کاروبار میں نقصان کے سبب شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا ۔ جو گھر سے دور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہنے لگا ۔ کل کمرے میں ساتھیوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر اس شخص نے پھانسی پر لٹکنے کی کوشش کی ۔ اس دوران اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔