مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ محمد فیروز نے کل رات خودکشی کرلی۔ فیروز لاک ڈاؤن کے سبب پہلے ہی پریشان تھا اور اس دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور دو ہفتوں میں عملاً معذور ہوگیا تھا۔ مالی پریشانیوں کے سبب ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔