مالی پریشانیوں سے دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) فلم نگر اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ فلم نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ جے ناگا سدھاکر جو شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ سدھاکر نے کل اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ سدھاکر مالی پریشانیوں کا شکار اور شراب کا عادی تھا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 35 سالہ کرن کمار جو پیشہ سے کسان ناگارم علاقہ میں رہتا تھا جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ مشرقی گوداوری سے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور ایک فارم ہاوز میں کام کرتا تھا اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر درخت سے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع