مالی پریشانیوں پر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ تین علحدہ واقعات چندا نگر ، کوکٹ پلی اور نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ موگلاایا جو چندا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 56 سالہ رمنا ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 32 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سپتا گیری کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں