مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم اور رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 45 سالہ نریندر جو ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ نریندر حادثہ کے بعد گھر میں رہتا تھا اور عملاً معذوری کا شکار ہوگیا تھا ۔ 4 سال قبل ایک حادثہ میں اس شخص کا پیر ٹوٹ گیا تھا اور یہ شخص کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ راج گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 37 سالہ پانڈو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس نے 26 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔