محبوب نگر میں عرس شریف

   

محبوب نگر /23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید محمد روف بابا قادریؒ کے 45 ویں سالانہ عرس شریف تقاریب کا 24 اگست تا 27 اگست انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی نے عرس کے پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دی ۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اگست کو غسل شریف 25 اگست کو صندل مالی 26 اگست کو جشن چراغاں 27 اگست کو فاتحہ ختم شریف منعقد ہے۔ صدارت حضرت سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی کریں گے ۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ عرس میں سجادگان و متولیان ، اکابیرین و علماء شرکت کر رہے ہیں ۔ شاہ محمد ابراہیم شرفی قادری خادم خاص نے بتایا کہ جمع شرکاء کیلئے تناول تبرک کا نظم کیا گیا ہے ۔ متولی درگاہ محمد عبدالغفور نیازی مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔
کریم نگر میں 26 اگست کو ریاستی مشاعرہ
کریم نگر/23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )معتمد عمومی جناب فیصل وارثی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی کریمنگر کے زیر اہتمام ریاستی مشاعرہ انشاء￿ اللہ اب 26اگست بروز ہفتہ بوقت 9 بجے رات کو سنٹرل لائبرری کریمنگر پر منعقد ہوگا۔قاریئن اور مہمان شعراء اس تبدیل شدہ تاریخ کو نوٹ فرمالیں۔ یاد رہے کہ ناگزیر صورت حال میں مشاعرہ کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی۔ اس مشاعرہ میں حضرت ریاست علی تاج و افضل علی وارثی یادگار ایوارڈ انعام یافتہ شعرا کو دیے جائیں گے اس مشاعرہ میں ریاست کے نامور شعراء اکرام اپنا کلام پیش کریں گے مشاعرہ کی صدارت شعیب الحق طالب جب کہ ناظم مشاعرہ مہیمین الدین راحیل ہونگے باذوق حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کے اس مشاعرہ میں شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں۔