محکمہ آبکاری کا دھاوا ، گانجہ ضبط

   

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اکسائز پولیس نے آج حبشی گوڑہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ اس علاقہ میں سوکھا اور گانجہ کا محلول تیار کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی اطلاعات پائی جاتی تھی ۔ اکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حبشی گوڑہ علاقہ میں دھاوا کیا اور اس کارروائی میں ایکسائز پولیس نے دو کیلو سوکھا گانجہ اور 4 باٹل گانجہ کے محلول کو ضبط کرلیا ۔ اس دوران پولیس نے ابھیشک اور ورون نامی دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور دو سیل فون ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔