مخالف پارٹی سرگرمیوں پر بی جڈسن 6 سال کیلئے کانگریس سے خارج

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس میں ڈسپلن شکنی اور مخالف پارٹی سرگرمیوں پر سابق جنرل سکریٹری بی جڈسن کو 6 سال کیلئے پارٹی سے خارج کردیا ہے ۔ پارٹی کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ پارٹی پالیسیوں اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف بیان بازی پر بی جڈسن کو 27 مارچ کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی تھی۔ انہوں نے30 مارچ کو اپنی وضاحت داخل کی ۔ کمیٹی نے وضاحت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 6 سال تک پارٹی سے خارج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف ٹی وی چیانلس پر مباحث میں حصہ لے تے ہوئے جڈسن نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ 1