مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ پہلا واقعہ علاقہ مادھا پور میں پیش آیا جہاں 27 سالہ خاتون پروینا نے ایپا سوسائٹی علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ نجی اختلافات کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا اور مذکورہ خاتون گذشتہ چند دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ ایک اور واقعہ خانہ پیٹ مادھا پور میں پیش آیا جہاں ممبئی سے تعلق رکھنے والا ماروتی ایراپا سروور نے او یو ہوٹل میں کرایہ کے کمرہ میں سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایک اور واقعہ گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جب ہوٹل کے ایک شیف 23 سالہ بسواجیت نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے تولیہ سے پھانسی لیکر خودکشی کی ہے۔ب