مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) گھریلو جھگڑے اور مالی پریشانی کے سبب پیش آئے واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ سعید آباد، منگل ہاٹ اور نریڈ میٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا سعید آباد کے علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص قرض کے بوجھ سے شدید پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ سریکانت گوڑ جو پیشہ سے تاجر تھا رحیم پورہ علاقہ میں رہتا تھا کل دوکان سے گھر آنے کے بعد اس نے کمرہ بند کرلیا اور اس کی بہن نے دیکھ کر اس کے بھائی کو طلب کیا دونوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو سریکانت نے خودکشی کرلی۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ نریڈ میٹ پولیس کے مطابق 34 سالہ وشال جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کاکتیہ نگر علاقہ میں رہتا تھا بے روزگاری کے سبب یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔