مذہبی خبریں

   

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (فیاکس) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب شیخ جعفر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید صاحب نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتاکالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خان تذکیر پیش کریں گے ۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (راست) خانقاہِ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’’محفل ذکر و درود شریف‘‘ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی قبلہ مدظلہ مقرر ہے ۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’’جماعت ابوالفداء‘‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔

میلاد حسن نعت پاک میلاد تحریری اور تقریری مقابلے جات
حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (راست) کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر میلاد حسن نعت پاک ، میلاد تحریری اور میلاد تقریری مقابلے برائے طلباء و طالبات منعقد کئے گئے ہیں جس کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔ میلاد حسن نعت پاک مقابلہ /20 اکٹوبر کو صبح 10 بجے طلباء کیلئے مرکز اہل سنت جامع مسجد افضل گنج حیدرآباد اور طالبات کیلئے 2 بجے دن شاہ جہاں فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ جبکہ میلاد تحریری مقابلہ /26 اکٹوبر کو صبح 10 بجے طلباء و طالبات کیلئے 11 تا 12 بجے دن شاہ جہاں فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ ۔ میلاد تحریری مقابلہ /27 اکٹوبر کو صبح 10 بجے طلباء کیلئے مرکز اہل سنت جامع مسجد افضل گنج اور طالبات کیلئے 2 بجے دن شاہ جہاں فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ مقرر ہیں ۔ ان میلاد انعامی مقابلہ جات میں 12 تا 18 سال عمر کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں ۔ مقابلوں میں شرکت کیلئے شاہ جہاں فنکشن ہال پر صبح 11 تا شام 8 بجے تک اپنے نام درج کرواسکتے ہیں یا فون نمبرات 9441245307 ، 8096817209 پر ربط قائم کرکے تفصیلات حاصل کریں ۔ میلاد انعامی مقابلہ جات میں انعام اول ، انعام دوم اور انعام سوم پانے والے خوش نصیب طلبہ میں انعام و سند کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے 36 ویں مرکزی جلسہ عیدمیلادالنبی ﷺ منعقدہ /12 ربیع الاول 1441 ھ میلاد میدان خلوت مبارک صبح 10 بجے تقسیم کئے جائیں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب /17 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراطِ مستقیم ، آزاد نگر ، عنبرپیٹ میں زیرصدارت : حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ آزاد کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔

فاتحہ و درس قرآن ، حلقہ ذکر جہری و محفل نعت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : غلام محمد منظور معتمد تنظیمی کے بموجب مجذوب کامل صوفی باصفا سیدنا حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ ؒ کی ماہانہ فاتحہ 17 اکٹوبر درگاہ شریف واقع پھسلبنڈہ ریاست نگر منعقد ہوگی ۔ مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی قادری کریں گے ۔ جناب محمد صابر حسین قادری محمودی ، انسپکٹر محکمہ وقف بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ نظام العمل بعد نماز مغرب درس قرآن ، مولانا مفتی محمد صلاح الدین نظامی درس دیں گے ۔ بعد نماز عشاء حلقہ ذکر جہری و محفل نعت 10-30 بجے شب تبدیلی غلاف مبارک و پیشکشی چادر گل برمزار حضرت معز ؒ دعا ، سلام ، جناب سید عمران مصطفی حسینی اپنے گروپ کے ساتھ بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ عہدیداران کمیٹی مسرز مولانا محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی ، ڈاکٹر یوسف نقشبندی ، الحاج محمد حسین نقشبندی ، الحاج محمد عزیز الرحمن ، محمد مظہر الدین صدیقی ، سید شمس الاکبر علی الہاشمی ، ڈاکٹر محمد یسین ، محمد شمس الدین ، خواجہ معین خان نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : دو روزہ عرس شریف حضرت میاں عزت اللہ شاہ ابوالعلائی ؒ پیر و مرشد حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ 16 صفر کو درگاہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی ؒ اردو شریف عقب پتھر گٹی میں آغاز ہوا ۔ 16 صفر کو غسل شریف بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی چادر گل عمل میں آئی ۔ 17 صفر محفل سماع مغرب تا عشاء مقرر ہے ۔ محافل دو روزہ عرس شریف کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی حسینی ابوالعلائی کریں گے ۔۔
٭٭ حضرت میراں سید شاہ ظاہر الدین قادری محمد قادری اولی واقع موسیٰ باولی حسینی عالم روڈ کا اعراس شریف 17 اکٹوبر کو زیر سرپرستی مولانا سید شاہ ظہیر الدین قادری المعروف شہباز پاشاہ و زیر نگرانی حضرت سید شاہ معین الدین قادری المعروف سہیل پاشاہ مقرر ہے ۔ بروز جمعرات بعد نماز عصر ختم القرآن اندرون مسجد کلام حضرت میرا سید شاہ ظاہر الدین قادری محمد قادری اولیٰ ۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل مالی مع ضربات رفاعیہ مسجد تا درگاہ شریف فاتحہ خوانی ہوگی بعد ازاں جلسہ فیضان اولیاء مقرر ہے ۔ مولانا سید حسن ابراہیم حسینی المعروف سجاد پاشاہ ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ ، مولانا سید شاہ خواجہ حسینی ، مولانا احمد باوزیر ، مولانا سید علی حسینی مخاطب کریں گے ۔ 18 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء چراغاں محفل رہے گی ۔۔