مذہبی خبریں

   

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 24 اکٹوبر 9 بجے شب بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد اسلم قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد عبدالرحمن کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم حواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

یوم شہنشاہ نقشبند ؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت خواجہ خواجگان سید بہاء الدین مشکل کشا شہنشاہ نقشبند ؒ کا سالانہ جلسہ مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام 26 اکٹوبر کو مغرب تا عشاء جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری فتح دروازہ بارہ دری منعقد ہوگا ۔ سرپرستی حضرت فقیہ الاسلام کریں گے ۔ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ صدارت کریں گے ۔ داعی و نگران حضرت ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری افتتاحی تعارفی کلمات کے بعد مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان کے علاوہ مولانا سید شاہ ضیا الدین نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ صدر استقبالیہ حضرت محمد عبداحمد نقشبندی ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت خواجہ محمد بہاء الدین نقشبندی ، مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی ، مولانا غوث پیر کلیمی قادری ، مولانا سید محی الدین قادری ،ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی شرکت کریں گے ۔۔

جامعتہ المومنات میں
جشن رحمتہ للعالمین ؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 12 روزہ جشن رحمتہ للعالمینؐ برائے خواتین یکم تا 12 ربیع الاول 5 بجے شام جامعہ ہذا میں مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں محافل ہوں گے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے کہا کہ ان محافل میں خواتین و عالمات و مفتیات کے بیانات حضور ﷺ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر ہوں گے ۔ یکم ربیع الاول کو مفتیہ سیدہ عشرت بیگم بعنوان حضور ؐ کی عائلی زندگی ۔ 2 ربیع الاول کو مفتیہ بدرا لنساء شفاعت رسول ؐ ۔ 3 ربیع الاول کو مفتیہ سیدہ آمنہ بتول بعنوان عشق نبی ؐ ایمان کا جز ۔ 4 ربیع الاول کو مفتیہ ناظمہ عزیز بعنوان فضائل والدین سید الکونین ؐ ۔ 5 ربیع الاول کو مفتیہ نسرین افتخار بعنوان حضور ؐ کی دیگر انبیاء علیہم السلام پر فضیلت ۔ 6 ربیع الاول کو مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین بعنوان عہد نبویؐ میں تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ ۔ 7 ربیع الاول کو مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ بعنوان حضور ؐ بحیثیت معلم انسانیت ۔ 8 ربیع الاول کو مفتیہ تہمینہ تحسین بعنوان سمجھتے ہیں بولیاں سب کی ، وہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی ۔ 9 ربیع الاول کو مفتیہ انیس فاطمہ بعنوان نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ۔ 10 ربیع الاول مفتیہ نازیہ عزیز ولایت صرف دربار رسول ؐ ، 11 ربیع الاول کو مفتیہ حافظہ عائشہ سمیہ بعنوان نور محمدی ؐ وجہ تخلیق کائنات مفتیہ سیما فاطمہ بعنوان آثار مبارک کی برکتیں ۔ 12 ربیع الاول کو مفتیہ محسنہ ناز بعنوان عید میلاد النبیؐ کی شرعی حیثیت مفتیہ کوثر فاطمہ بعنوان اخلاق رسولؐ مخاطب کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس حضرت حافظ خیر المبین صدیقی قادری نقشبندی ؒ خطہ صالحین نامپلی دارالسلام 24 صفر بعد نماز عصر تا مغرب ختم قرآن و قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے ۔ متولی سجادہ نشین مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ بعد سلام چادر گل گزرائیں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔