مذہبی خبریں

   

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد رضیہ حسین واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامع مسجد سنی پورہ کنگسوے سکندرآباد میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ مشن رسول اللہ ﷺ ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

حمیدیہ میں آج تیسری محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 3 ربیع الاول 8 بجے تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیﷺ کے سلسلہ کی تیسری محفل منعقد ہوگی ۔ صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی علی پاشاہ ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی اور مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے خطابات ہونگے بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک مخاطب کرینگے ۔ نعت خواں حضرات نعت شریف کے نذرانے پیش کرینگے ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام یکم نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء روبرو مسجد حضرت مدنی شاہ آسمان گڑھ ٹی وی ٹاور منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، مولانا سید عبدالواسع قادری اور جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ شمس العارفین کشن باغ میں جلسہ میلاد النبیؐ 3 نومبر کو بعد عشاء زیر سرپرستی مفتی خلیل احمد ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالرزاق ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالصمد کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مولانا قاضی محمد عبدالقوی ، مولانا سید شاہ عبدالمعز شرفی ، مولانا سید احمد غوری ، مولانا خواجہ سیف اللہ مخاطب کریں گے ۔ اختتام جلسہ آثار مبارکہ کی زیارت کروائی جائے گی ۔۔
٭٭ جشن میلاد النبیؐ مسجد حضرت سید عباد اللہ شاہؒ ، شاہ کالونی چنچل گوڑہ کے زیر اہتمام زیر نگرانی خادم و متولی سجادہ سید کلیم اللہ شاہ قادری مقرر ہے ۔ یکم تا 11 ربیع الاول خواہش مند حضرات کے مکان پر بعد نماز عشاء درود پاک کی محفل تلاوت یسین پاک اور دعا و سلام ہوگا ۔۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ یکم نومبر بروز جمعہ مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ، شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نگرانی کریں گے اور مولانا ڈاکٹر شیخ محمد عبدالغفور قادری رحمت آبادی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند بناکہ میں یکم نومبر بعد نماز مغرب محفل میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ معز پاشاہ شرفی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ ایوان فاضل و عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں یکم نومبر کو دس بجے شب جلسہ سیرت النبیؐ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ مولانا عامر خطاب کریں گے ۔۔

سیرت النبیؐ پر تحریری مقابلہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ینگ مینس مسلم اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ایک تحریری مقابلہ بعنوان ’ سیرت النبیؐ ‘ اسکول کالج یونیورسٹی اور دینی مدارس کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔ اور اپنی تحریر 2 نومبر سے پہلے اسوسی ایشن کے دفتر قریشی لین مولا کا چھلہ یاقوت پورہ پر داخل کرنا ہوگا ۔ 7 نومبر کو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر انعامات دئیے جائیں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد شمس النساء بیگم قریب برکت پورہ بس ڈپو میں ختم دلائل الخیرات یکم نومبر بعد نماز جمعہ 3 بجے دن مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سرفراز اللہ چشتی کریں گے ۔ مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری صدارت و فضائل دلائل الخیرات بیان کریں گے ۔۔

نعت شریف ، تقریر و کوئیز کے
آج مقابلہ جات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سید مدنی پاشاہ قادری ناظم مدرسہ فاطمہ للبنات بی بی کا چشمہ فلک نما کے بموجب جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ کے بضمن دینی تعلیمی مقابلہ جات منعقد کئے گئے ہیں ۔ مقابلہ تقریر یکم نومبر کو مقرر ہے ۔ اس میں گروپ اے 13 تا 25 سال کی عمر کی طالبات کے لیے اور گروپ بی 8 تا 12 سال کی طالبات کے لیے اور مقابلہ نعت شریف 2 نومبر کو منعقد ہوں گے ۔ جس میں گروپ اے 13 تا 25 سال کی عمر والی طالبات کے لیے ہوگا اور گروپ بی 6 تا 12 سال کی طالبات کے لیے نیز یہ مقابلہ جات مدرسہ فاطمہ للبنات بی بی کا چشمہ فلک نما میں منعقد ہوں گے ۔ ان مقابلہ جات میں بدرجہ اول ، دوم سوم حاصل کرنے والی طالبات کو 11 ربیع الاول کو جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سرٹیفیکٹ اور انعامات بدست مہمانان خصوصی عطا کئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885572811 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

قبل نماز جمعہ خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد عثمانیہ ، کواڑی گوڑہ مشیر آباد یکم نومبر کو قبل نماز جمعہ 1-15 بجے سے مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

نعت شریف کے مقابلہ کے نتائج
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مفتی عبدالواسع احمد صوفی کنوینر مقابلہ نے بتایا کہ عظمت مصطفی کانفرنس کے بضمن مقابلہ نعت شریف الحاج محمد معز چودھری صدر استقبالیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جن کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ ان کامیاب طلبا وطالبات میں 5 نومبر 11 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں اسناد و انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912374820 پر ربط کریں ۔۔

عرس شریف اور فاتحہ ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سید محی الدین احمد رفاعی القادری عرف مبشر پادشاہ متولی و سجادہ نشین کے بموجب حضرت سید غلام محمد شاہ زعم رفاعی القادری چشتی قبلہؒ مشکل آسان ثانی قندہاری کا عرس شریف اور سالانہ فاتحہ بانی ادارہ ادبیات اردو ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور بروز اتوار 5 ربیع الاول اندرون خانقاہ عنایت اللہی واقع محاذی پل مسلم جنگ بلدہ مقرر ہے ۔ حسب نظام عمل 4-45 بجے نماز عصر با جماعت ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، قبل مغرب جلوس صندل مبارک از نوبت خانہ تا درگاہ شریف ، بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی ، زیارت آثار مبارک حضور سرور کائنات ﷺ اور جلسہ فیضان اولیاء سے مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری ، کا وعظ ہوگا ۔ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔

عشق رسول کانفرنس کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام عشق رسول کانفرنس کا اجلاس یکم نومبر کو بعد نماز معرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ سید شاہ احمد علی تاجی شرفی کے خطبہ استقبالیہ کے بعد جناب الحاج سید شاہ ظہیر علی صوفی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

مجلس تحفظ ختم نبوت آج امیر پیٹ میں جلسہ
مولانا محمد ارشد علی قاسمی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ حتم نبوت کے بموجب ماہ ربیع الاول میں مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت اور فتنہ قادنیت و شکیلیت کے سدباب کے لیے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے ’ تحفظ عقائد ‘ کے خصوصی مہم کے تحت آج بعد نماز مغرب مسجد کنیز فاطمہ مائتری وانم چوراہا امیر پیٹ میں جلسہ سے مہم کا آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کا ’ فتنوں کے دور میں ہم اپنے دین و ایمان کی حفاظت کیسے کریں ؟ ‘ کے عنوان پر خطاب ہوگا ۔۔

جلسہ فیضان
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ فیضان خواجہ خواجگان حضرت سید محمد خواجہ بہاؤ الدین نقشبند ، زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی 3 ربیع الاول بعد نماز جمعہ قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔۔

مولانا غلام احمد قریشی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بعنوان فیضان حضرت سید محمد بہاؤ الدین نقشبند بمقام مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر اور بعنوان ’ عظمت شہادت و مناقب امیر المومنین حضرت سیدنا امام حسن ؓ جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت پھول باغ چندرائن گٹہ 3 ربیع الاول قبل نماز جمعہ مولانا غلام احمد قریشی خطاب کریں گے ۔۔

ماہ میلاد کو ’’ امن و سلامتی کے مہینے ‘‘ کے طور پر منانے کا مشورہ
پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر الدین خدانمائی
حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) ماہ میلاد کو ’’ امن و سلامتی کے مہینے ‘‘ کے طور پر منایا جائے۔ حضور علیہ الصلوۃ و السلام کی ذات مبارکہ کی آمد پر سارا عالم ’’ امن و سلامتی ‘‘ سے آشنا ہوا ورنہ دنیا کی تمام قومیں قتل و خون، جنگ و جدل اور افراتفری، اخلاقی پستیوں کی آخری حدوں سے بھی تجاوز کرچکی تھیں۔ آج اسلامی تعلیمات کے امن و سلامتی کے پہلو کو نمایاں طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے جبکہ آج دنیا کی ہر قوم اور ہر ملک کا فرد اپنی سلامتی کو خطرہ میں محسوس کرتا ہے۔ پروفیسر تنویر خدانمائی سابق صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی و ڈائرکٹر مدرسہ صوفیہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خانقاہی نظام ہی اس امن و سلامتی کے پیام کو عامۃ الناس تک پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ تنویر خدانمائی نے علمائے کرام، واعظین، ذی احترام اور اہل قلم حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس ماہ مبارک میں ’’آپؐ کے امن و سلامتی ‘‘ کے پہلو کو نمایاں کریں کیونکہ ساری دنیا میں وقفہ وقفہ سے اسلام اور مسلمانوں کو بدامنی اور انتشار کی طرف دکھیلا جارہا ہے۔ مساجد کے ائمہ اور خطیب حضرات سے درخواست ہے کہ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کے بعد حضرت سیدنا ابراہیم علیہ اسلام کی یہ دعا ضرور کریں یعنی : ’’ اے رب! اس شہر کو امن والا بنادے‘‘۔ یہ دعا اگرچہ خاص طور پر مکہ مکرمہ کے لئے ہے لیکن یہ جس شہر، جس علاقہ، جس گاؤں میں کی جائے اللہ تعالیٰ اس کو امن والا بنادیتا ہے۔

جشن میلادالنبیﷺ
حیدرآباد /31 اکٹوبر ( راست ) انجمن اصلاح النبین تنظیم طلبہ کلیتہ البنین کے زیر اہتمام یکم نومبر بروز جمعہ جشن میلادالنبی ﷺ کی پہلی محفل 12 بجے دن تا قبل ظہر کلیتہ البنین مغل پورہ مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز طلبہ کلیتہ البنین کی قرات و نعت سے ہوگا ۔ خصوصی خطاب حافظ و قاری محمد شہباز نقشبندی بعنوان حضؤر ﷺ کی محبت عین ایمان ہے ۔

جشن میلاالنبی ﷺ
٭٭ مفتی عبدالواسع احمد صوفی نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ بضمن عظمت مصطفی کانفرنس یکم نومبر بروز جمعہ جامع مسجد فیض امام حکیم شاہ کنٹہ بعد نماز مغرب الحاج محمد معز چودھری صدر استقبالیہ کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جس میں مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، ڈاکٹر ذاکر حسین نقشبندی ، ڈاکٹر یوسف الدین بغدادی ، مفتی حافظ محمد غوث قادری مولوی عابد صابری حافظ محمد عمران حافظ محمد جعفر شرکت و مخاطب کریں گے ۔
٭٭ محفل نعت جلسہ جشن میلادالنبی کا یکم نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8.30 بجے شب تاج فنکشن روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ قرات کلام پاک کے بعد ریحان قادری ، محمد خضر کی نعت ہوگی ۔ نگران محفل کے خطاب کے بعد شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک پیش کریں گے ۔

خواتین کا دینی و تدریبی اجتماع
حیدرآباد /31 اکٹوبر ( راست ) یکم نومبر بروز جمعہ کو دو بجے دن سلامی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ فیض الاسلام اسلامی اسٹریٹ وٹے پلی فلک نما میں خواتین کا دینی و تدریبی اجتماع بعنوان جلسہ سیرت محسن انسانیت ﷺ مقرر ہے ۔ صدارت مولویہ صباء سلطانہ سلامی کریں گے اور مولویہ ماریہ بیگم سلامی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

جشن میلادالنبی ﷺ برائے خواتین
حیدرآباد 31 اکٹوبر ( راست ) جامعتہ المومنات مغل پورہ میں یکم نومبر بروز جمعہ 5 بجے عصر تا مغرب جشن میلادالنبی ﷺ کی پہلی محفل مفتیہ حافظۃ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز قاریہ حافظہ صباء زرین رومانہ کی قرات و قاریہ ثریدہ عزرین کی نعت شریف سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ تنویر سلطانہ انجام دیں گے ۔ خصوصی خطاب مفتیہ انیس فاطمہ بعنوان نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ہوگا ۔