مذہبی خبریں

   

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 28 نومبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت مقرر ہے ۔ مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 28 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا محمد عبدالملک مظاہری مخاطب کریں گے ۔۔

المعہد الدینی العربی میں
آج نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : حافظ محمد ولی اللہ شریف ادریس نائب صدر کے بموجب 28 نومبر جمعرات بعد نماز عشاء المعہد الدینی العربی میں نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہے ۔ صدارت مولانا محمود شریف کریں گے اور نگرانی مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی کریں گے اور مہمانان خصوصی میں مولانا سید جہانگیر ، مولانا خواجہ ابوتراب قادری ہلکٹہ شریف ، سید احمد پاشاہ قادری ہوں گے ۔ شعرائے کرام مولانا سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا حافظ سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا حافظ محمد آصف الدین ، مولانا مفتی محمد انوار احمد ، مولانا محمد شبیر احمد یعقوبی ، مولانا محمد نوید افروز ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی ، مولانا جلیل نظامی ، جلال عارف ، مولانا حافظ محمد شمس الدین زماں ، مولانا حسن قادری ، مولانا منور قادری ، طیب پاشاہ ، سردار سلیم ، نادر المسدوسی ، فرید احمد سحر ، سلطان بن سعید محمد یوسف روش ، سید شاہ مصطفی علی سعید قادری ، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی ، زبیر بلال سوفیانی و دیگر شعرائے کرام اپنا نعتیہ و منقبتی کلام سنائیں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب شیخ جعفر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات ، خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ظہیرالدین تذکیر پیش کریں گے ۔

محافل فیضان
حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : محافل فیضان حضرت غوث الاعظم دستگیر ؒ یکم تا 12 ربیع الثانی بعد نماز عشاء بمکان حضرت سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور حضرت سید امام علی شاہ قادری سنتوش نگر مقرر ہے ۔ سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ فضائل و مناقب حضرت غوث الاعظم ؒ بیان کریں گے ۔ بعد ازاں محفل نعت و منقبت مقرر ہوگی ۔۔