مذہبی خبریں

   

بزم علم و ادب کا مذہبی و ادبی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد۔ /11 ڈسمبر (راست) بزم علم و ادب (شعبہ خواتین) کے زیراہتمام ماہانہ مذہبی و ادبی اجتماع برائے خواتین /14 ڈسمبر کو 2.30 بجے دن ایمپائر اسٹیٹ ، فلیٹ نمبر 105 اکبر باغ ملک پیٹ میں صدر شعبہ محترمہ سیدہ عابدہ کریم کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع کا آغاز محترمہ غوثیہ بیگم کی قرأت کلام پاک اور محترمہ ممتاز جہاں عشرت و محترمہ صفیہ جہاں کی نعت شریف سے ہوگا ۔ محترمہ نورالنساء نسرین منقبت حضرت غوث اعظم دستگیر سنائیں گی ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر جوہر جہاں ’’شوگر کی بیماری آنے سے پہلے اور اس کے بعد کی احتیاطی تدابیر‘‘ پر لیکچر دیں گی ۔ ڈاکٹر عزیز النساء ’’محبت رسول ﷺ پر بیان کریں گی ۔ محترمہ نورالنساء نسرین ’’حضرت غوث اعظم دستگیر کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ‘‘ عنوان سے مخاطب کریں گی ۔ آخر میں محترمہ سیدہ عابدہ کریم کا ’’قرآن کریم کو سمجھنے کی ضرورت اور اہمیت ‘‘ پر صدارتی خطاب ہوگا ۔ اس سے قبل سورہ الکوثر کی تفسیر بھی بیان کریں گی اور ان ہی کی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

عظمت اولیاء کانفرنس عمانی علماء کا خطاب
حیدرآباد ۔ /11 ڈسمبر (راست) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ حیدرآباد کے زیراہتمام ، جمعرات /12 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد مصطفی سید نگر II روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں عظمت اولیاء کانفرنس مقرر ہے ۔ مولانا شیخ کریم الدین الازہری سرپرستی کریں گے ۔ فضیلۃ الشیخ اسمعیل بن سلمان الرواحی اور ناصر بن محمد الغماری کا خطاب ہوگا ۔

سنی دعوت اسلامی کا ریاستی
جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ /11 ڈسمبر (راست) مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و آندھراپردیش کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی (ممبئی) کے مرکزی وفد کی بروز جمعرات /12 ڈسمبر سے تین روزہ دورہ حیدرآباد پر آمد ہوگی ۔ وفد میں مرکزی اراکین شور یٰ مولانا محمد خالد رضوی ، مولانا صادق رضوی کے علاوہ سید معین الدین چشتی محمد امتیاز اشرفی ، محمد رضا اشرفی /13 ڈسمبر کو ریاستی ذمہ داران و زون انچارجس کے ساتھ جائزہ لیں گے ۔ اور مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطابات کریں گے ۔

جلسہ فیضان
حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 12 دسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد مصطفی مغل کا نالہ کاروان منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کرینگے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، مولانا سید عبدالواسع چشتی ، مولانا سید عبدالولی ذاکر قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 12 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد عبید الرحمن اطہر ندوی مخاطب کریں گے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 12 دسمبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت کے بعد مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 12 دسمبر بعد نماز مغرب جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ مفتی محمد حسن الدین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حافظ محمد مظفر حسین خاں ، مولانا سید وحید پاشاہ قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، ایس ایم سراج الدین ، محمد معز چودھری اور محمد احمد پاشاہ شرکت کریں گے ۔ خیر مقدمی کلمات مفتی محمد مستان علی قادری ، کلمات تشکر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ادا کریں گے ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 12 دسمبر کو بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

اولیاء کرام کی تعلیمات رشد و ہدایت کا ذریعہ
مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی اور مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : اولیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کرنے سے معرفت الہٰی کا راستہ ملتا ہے ۔ حضور غوث اعظم ؒ کو اللہ رب العزت نے اپنے خاص کمالات سے بلند فرمایا تھا ۔ آپؒ کے تعلیمات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ اللہ رب العزت نے آپ کو اپنی خاص قدرت عطا کیا ۔ اللہ رب العزت جب کسی بندہ کو پسند فرماتا ہے تو اپنی خاص نعمتوں اور تجلیات اور کمالات سے نواز کر اپنے بندوں میں اسے باوقار رکھتا ہے اور اللہ رب العزت اپنے بندوں کی زبانوں پر اس محبوب بندہ کی تعریف تعظیم و تکریم کرنے کے لیے دلوں میں محبت ڈال دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے جو دوست ہوتے ہیں انہیں کسی چیز کا رنج و غم نہیں رہتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد درگاہ حضرت امر اللہ شاہ مغل پورہ میں منعقدہ جشن فیضان غوث اعظم سے مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی نے کیا ۔ مولانا مفتی شاہ محمد فصیح الدین نظامی نے کہا کہ حضرت پیران پیر ؒ کی تعلیمات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ آپؒ کے ارشادات میں پہلا ارشاد پرہیزگاری سکھاتا ہے ۔ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی نے مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی کی عاشقان مصطفیؐ و غلامان غوث اعظم ؒ کو آثار مبارک کی زیارت کرائی گئی ۔ دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔۔