مذہبی خبریں

   

جلسہ و محفل منقبت غوث الاعظمؓ
حیدرآباد ۔ 18ڈسمبر۔ ( راست ) نوجوانانِ محلہ درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین پہاڑی شریف کے زیراہتمام سالانہ جلسہ و محفل منقبت غوث الاعظمؓ 19 ڈسمبر،21 ربیع الثانی بروز جمعرات بعد نماز عشاء روبرو جامع مسجد جوبلی پہاڑی شریف حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہ سہروردیؒ ، زیرنگرانی پیرزادہ الحاج سید فریدالدین سہروردی مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری بانی و سرپرست مرکزی بزمِ میلادالنبیؐ خطاب فرمائیں گے ۔ نظامت کے فرائض حبیب محمد بن عبداﷲ رفیع انجام دیں گے ۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی شرکت کریں گے ۔

مجالس عزاء
حیدرآباد /18 ڈسمبر ( راست ) انجمن عزاء داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات 19 ڈسمبر شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری ، حسین نگر کالونی ، سید رضا حقین رضوی بالسٹی کھیت ، میر تقی علی عاشورخانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خان زوار ( مرحوم ) قیصر منزل ، عابد علی خان ، والا جاہی ، جعفر علی الاوہ سرطوق ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ بارگاہ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشورخانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خان رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزا کا اختتام ہوگا ۔
مجلس عزاء
٭٭جناب اشرف عباس کے بموجب مجلس عزاء بروز جمعرات کو 8.30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء مقرر ہے ۔ مسرس مہدی علی ، تراب علی مرثیہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 19 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

منقبتی طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد ہارون ابوبکر نقشبندی معتمد بزم جانثاران مصطفی کے بموجب بزم کا سالانہ منقبتی طرحی مشاعرہ بطرح ’ کتنے آزردہ دلوں کا ہیں سہارا غوث پاک ‘ قافیہ سایہ اجالا ، زیر سرپرستی مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن و زیر نگرانی قاضی اعظم علی صوفی حسنی الحسینی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ 21 دسمبر کو بعد نماز عشاء 2rt ، 33 چندو لال بارہ دری مقرر ہے ۔ مشاعرہ کا آغاز قاری انیس احمد قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالیٰ الحاج اسد خاں و ظہیر الدین بابر پیش کریں گے ۔ نعت شریف جناب خان اطہر شمشیر عالم و سید فرقان قادری سنائیں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب اسلم فرشوری ، اکبر خان انجام دیں گے ۔ الحاج احمد محی الدین قادری الجیلانی صدر بزم خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔۔

جلسہ فیضان
حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت وجماعت کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 18 دسمبر ایوان قادری بمکان حضرت سید حسن امیر قادری پنچ محلہ نیو لاڈ بازار منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔۔

نعتیہ و منقبتی محفل بیاد حضرت طالب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : ممتاز شاعر صاحب دیوان بحر انوار عاشق رسول حضرت حکیم خواجہ معین الدین طالب قادری نقشبندی چشتیؒ کی یاد کے موقع پر محفل نعت و منقبت 22 دسمبر کو بعد نماز عشاء 8 بجے شب مقرر ہے ۔ جس میں حضرت طالب ہی کا کلام خوش گلو مداحان پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نگرانی حضرت عرفان اللہ شاہ نوری کریں گے ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا سید احمد علی شاہ تاجی ، حضرت سید شاہ غوث احمد کلیمی ، حضرت محمد ہارون نقشبدی ، مولانا محی الدین محمودی ، مولانا سید شاہ کاظم الدین شرفی وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سلمان سہروردی افتتاحی و تعارفی خطاب کریںگے ۔ نظامت کے فرائض قاری غلام حامد حذیفہ اکبری انجام دینگے ۔۔

دینی تعلیم و تربیت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : انتظامی کمیٹی جامع مسجد اللہ بنڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ تعلیم القرآن اللہ بنڈہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دینی تعلیم و تربیت کا نظم ہے ۔ اہلیان محلہ و مصلیان مساجد رازدار خاں پیٹ منگل ہاٹ سے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے بچے اور بچیوں کو مدرسہ ہذا میں داخلہ دلوائیں ۔ شعبہ جات ، شعبہ حفظ و ناظرہ شعبہ نورانی قاعدہ معہ تجوید شعبہ اردو و دینیات شعبہ قرات و اذاں کی عملی مشق کرائی جاتی ہے ۔ اوقات تعلیم بعد نماز مغرب تا عشاء اور صبح بعد نماز فجر تا 8 بجے رکھے گئے ہیں ۔ خواہش مند حضرات صبح 7-15 تا صبح 8 بجے قرات و اذاں کی عملی تربیت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ فون 8712251242 پر ربط کریں ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

آل انڈیا حمد و نعت کے فائنل کے لئے پانچ نعت خواں منتخب
حیدرآباد۔18؍دسمبر۔ ( راست ) ۔ آل انڈیا حمد و نعت مقابلوں کا تہذیب ٹی وی کے زیر اہتمام آج میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔ تقریباً 100نعت خواں مرد و خواتین اور طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ 5نعت خواں فائنل کے لئے منتخب ہوئے جو جنوری کے آخری ہفتہ میں دہلی میں منعقد ہوگا۔ جن کے نام یہ ہیں خدیجہ صدیقی ٹوکن نمبر40، شیخ احمد ٹوکن نمبر 67، سید ابوبکر جعفر صادق ٹوکن نمبر70، سیدہ غوثیہ فاطمہ ٹوکن نمبر 80، محمد شفیع اللہ خان 91۔ مزید پانچ نعت خواں بلقیس ناظمین 19، عاصمہ النساء 32، مخدوم حسن 54، محمد عبدالسہیل 75، مرزا اعجاز علی 77 اور رشید فاطمہ 87 کو اسٹینڈ بائی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے منتخب پانچ امیدواروں میں سے اگر کوئی کسی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی کو ان کے رینک کی بنیاد پر شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ جناب طیب پاشاہ قادری، عفیفہ صوفی، جناب میر رضا علی شاہ قادری اور عظمیٰ انصاری نے ججس کے فرائض انجام دیئے۔ اس مقابلہ میں 7سال سے 78سال کی عمر تک کے نعت خوانوں نے حصہ لیا۔ منتخب اور اسٹینڈ بائی امیدوار اپنے سرٹیفیکیٹ میڈیا پلس جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فائونڈری حیدرآباد سے صبح 11بجے تا 6بجے شام حاصل کرسکتے ہیں۔

عربی زبان میں انسانی تہذیب و ثقافت کا ورثہ محفوظ : حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ 18 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے انسانی تہذیب اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں عربی زبان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے 18 دسمبر کو اس زبان کا عالمی دن قرار دیا ۔ دنیا بھر میں عربی زبان کی اہمیت اور مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے بھی عربی زبان کی ترویج و اشاعت کی طرف توجہ لے رہی ہے اور دائرۃ المعارف العثمانیہ حیدرآباد اور اس جیسے اور اداروں کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور اقامتی اسکولس میں بھی کمپوزٹ عربی زبان کو پڑھایا جارہا ہے تاکہ بچوں کو اپنے علوم حاصل کرنے میں مدد مل سکے ۔ عربی زبان اپنے وسیع اور جامع ادبی سرمائے کی وجہ سے دنیا کی 6 بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے ۔ اس کی حیات بخش قوت ، رسیلا پن ، استعارات کی رنگینی اور گرامر ( حرف و نحو ) کی جامعیت اسے دنیا کی تمام زبانوں سے ممتاز کرتی ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چینی انگریزی وغیرہ کے بعد عربی زبان کا 5 واں نمبر ہے ۔۔

ہندوستانی سالمیت کی تاریخ مسلمانان ہند کے بغیر نا مکمل
این آر سی اور سی اے بی قوانین فسطائی فکر کی غماز مولانا سید اسرار حسین رضوی المدنی کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : وطن عزیز کی تعمیر و تشکیل اور تحفظ و سالمیت کا تصور مسلمانان ہند کے وجود کے بغیر ادھورا و ناقص اور نا مکمل ہے وطن عزیز کی شبیہ کو علمی ، تحقیقی ، دفاعی ، سماجی ، سائنسی ، تاریخ ، مذہبی ، اخلاقی اور عالمی بھائی چارگی کے ذریعے خوبصورت اور باوقار بنانے میں ملت اسلامیہ کے فنی ماہرین علماء مشائخین ، سائنسدانوں اور سیاسی ماہرین نے اپنا سرخ لہو کو وطن عزیز کے پرچم میں ملا دیا ہے ۔ ان کی وفاداری اور حب الوطنی کسی بھی شبہ سے بالا تر ہے ۔ پدماشری ، پدمابھوشن ، صدر جمہوریہ ایوارڈس ساہتیہ رتن اعزاز اس کے شاہد ہیں ۔ حیدرآباد کے آستانہ عالیہ رضؤیہ مغل پورہ کے سجادہ نشین مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی صدر نشین رضویہ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نے ہندوستان کے موجودہ حالات میں میڈیا کو جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا وہ حال میں مرکزی حکومت کے این آر سی اور سی اے بی قوانین کو جس انداز اور نیت کے ساتھ لاگو کیا جارہا ہے یہ عمل فسطائی اور صہیونی ازم کی ترجمانی اور غمازی کا آئینہ دار ہے ۔ مرحلہ ارتداد تو نہیں کہلایا جائے گا عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ اور یہاں کے علماء ، صوفیاء ، مصلحین ، سرخیل اولیاء حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی حسن ؒ کی روا داری ، غربا نوازی ، تعلیمات امن و شانتی اور انسانیت نوازی سے ایک عالم اچھی طرح واقف ہے ۔ سجادہ نشین نے اپنے درد بھرے بیان میں کہا کہ حسن نیت کے ذریعے ملک کی حکمرانی کا قبلہ سیدھا کر کے قوم کی تقدیر کو سنوارا جاسکتا ہے ۔ مسلمان اس ملک کے باشندے تھے اور رہیں گے ان سے امتحان لینے کا خیال خام اور ناقص ہے ۔ آج یہی کام ملکی قیادت کو کرنا ہے جو اس ملک کے ہزاروں سالہ ورثہ کا محافظ اور سالمیت کی ضمانت ثابت ہوسکتا ہے ۔۔