مذہبی خبریں

   

حالات حاضرہ اور خواتین کی
ذمہ داریوں پر اجتماع
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : بزم علم و ادب ( شعبہ خواتین ) کے زیر اہتمام اجتماع برائے خواتین 11 جنوری کو 2-30 بجے دن ملک پیٹ اکبر باغ ایمپائر اسٹیٹ فلیٹ نمبر 105 میں مقرر ہے ۔ صدارت محترمہ سیدہ عابدہ کریم ( صدر شعبہ خواتین ) کریں گی ۔ جب کہ مہمان مقرر ڈاکٹر عزیز النساء ’ حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں ‘ مخاطب کریں گی اور ڈاکٹر جوہر جہاں ( نائب صدر شعبہ خواتین ) ’جنسی بیماریوں کے اسباب اور اس کے نتائج ‘ پر سیر حاصل بیان کریں گی ۔ صدر جلسہ محترمہ سیدہ عابدہ کریم سورۃ العصر کی تفسیر اور حالات حاضرہ سے متعلق بچاؤ کے لیے قدرتی نسخہ قرآنی دعاؤں پر مشتمل خطاب کریں گی ۔ پروگرام کا آغاز قرات کلام پاک اور محترمہ ممتاز جہاں عشرت اور حفصہ فاطمہ کی نعت شریف سے ہوگا ۔ ان کے علاوہ محترمہ نور النساء نسرین اور محترمہ صفیہ جہاں بھی نعتیہ کلام سنائیں گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ نور النساء نسرین انجام دیں گی ۔ محترمہ اسریٰ تبسم جوائنٹ سکریٹری شعبہ خواتین نے طالبات اور خواتین سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 9 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی اسلم قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا سید محمد تجمل حسین قاسمی مخاطب کریں گے ۔۔

مقابلہ منقبت سیدۂ کائنات
حیدرآباد ۔8 جنوری ۔ ( راست) بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام مقابلہ منقبت سیدۂ کائنات سیدہ فاطمہ زہراؓ طلباء و طالبات کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں ہے مقابلہ میں شرکت کیلئے 7 سال سے زیادہ اور 13 سال سے کم عمر طلباء و طالبات کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔ مقابلہ میں شریک ہر دو گروپ کیلئے علحدہ علحدہ انعام اول دوم و سوم نقد رقمی ایوارڈ اور توصیفی سند دی جائیگی ۔ شرکت کے لئے اپنا پورا نام پتہ اور عمر کا کوئی ایک صداقت نامہ برتھ سرٹیفکیٹ یا آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ دفتر بزم میلادالنبیؐ مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہید ، روپ لال بازار میں شام 5 تا 8 بجے شب داخل کریں ۔ مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 10 جنوری کو 8 بجے شب مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9951464267 پر ربط کریں۔

جامعتہ المومنات کے امتحانات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : صدر شعبہ امتحانات مفتیہ ناظمہ عزیز کے بموجب شعبہ تحقیق الدکتورہ پارٹ I کے سالانہ امتحانات مقرر ہیں ۔ تمام اسکالرس اپنے فارم 13 جنوری تک داخل کریں نیز ادیب کامل ، اردو معلم اور منشی مولوی ، اردو منشی کامل کے امتحانات کے ہال ٹکٹ دفتر جامعتہ المومنات سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء کرام و اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : عرس شریف سراج السالکین زبدۃ العارفین قدوۃ المحقیقین حضرت سید مشیت اللہ شاہ قادری المعروف نور اللہ قدس سرہ العزیزؒ و جلسہ فیضان اولیاء کرام و اصلاح معاشرہ بروز جمعرات درگاہ مشیت گلشن بیرون دریچہ بواہیر عثمان باغ میں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی مسجد عباسیہ بعد نماز عشاء برآمدگی صندل بیت المشیت سے وابستگان سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ و علماء مشائخین کے ہمراہ درگاہ شریف پہونچے گا ۔ 10 جنوری بعد نماز مغرب زیر صدارت مولانا سید محمد اصغر شرفی قادری زیر نگرانی مولانا سید اسحاق محی الدین قادری نظامی جلسہ منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید محمد قبول بادشاہ الحسنی الحسینی قادری شطاری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا سید شاہ وصی اللہ قادری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا محمد شرف الدین ، مولانا محمد آصف عرفان قادری ، مولانا صوفی قاضی محمد عبدالقادر ثانی قادری ، مولانا محمد محسن خلیلی ، حافظ محمد عبدالجواد ، مولانا محمد افتخار الدین قادری سبحانی ، مولانا حافظ محمد سعد قریشی ، محمد عبدالرحیم قادری صوفی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ محفل چراغاں 10 جنوری کو بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف ، حلقہ ذکر قادریہ و ختم خواجگان ، چادر گل و غلاف مبارک پیش کیا جائے گا ۔ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ محفل قل 11 جنوری بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی و نعت شہہ کونینؐ برائے خواتین منعقد ہوگی ۔۔