مذہبی خبریں

   

محفل آیت کریمہ
حیدرآباد ۔ /15 جنوری (راست) الحاج محمد علی چاند کے بموجب انتظامی کمیٹی جامع مسجد چوک کے زیراہتمام ملک کے موجودہ حالات اور ہندوستان کے مسلمانوں سے متعلق سیاسی حکمرانوں کے ظلم و ستم کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں امن اور سلامتی کی برقراری کیلئے /17 جنوری بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک میں زیرسرپرستی مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ اور زیرنگرانی مولانا محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد محفل آیت کریمہ مقرر ہے ۔ بعد محفل ملک اور مسلمانوں کے حالات سے متعلق رقت انگیز دعاء کی جائے گی ۔

لجنۃ العلماء کا بین المدارس مسابقہ
حیدرآباد ۔ 15 جنوری ۔ ( راست) مولانا عبدالعلیم کوثر رکن عاملہ لجنۃ العلماء کی اطلاع کے بہ موجب لجنۃ العلماء کا سالانہ بین المدارس تقریری مسابقہ 16 جنوری اے کے ا یم فنکشن ہال کاروان ساہو میں صبح 9تا شام 5بجے تک منعقد ہوگا۔ صدارت صدرلجنہ مولانا ظلال الرحمن کریں گے۔مسابقہ میں اول، دوم، سوم آنے والوں کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی گراں قدر دیئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ طالبات کا مسابقہ’’ فیض گاہ صوفی‘‘ ہدیٰ کالونی آصف نگر روڈ پر صبح نو تا پانچ بجے شام منعقد ہوگا۔بعد نماز عشاء اے کے ا یم فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوگا صدارت مولانا صوفی شاہ محمد جمال الرحمن کریں گے۔ اس جلسہ میں ’’ملت میں اسلامی شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت‘‘کے عنوان پر سرپرست لجنہ کے علاوہ دیگر علماء کرام کے بیانات بھی ہوں گے۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری بروز جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

اجتماع جماعت اسلامی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : اجتماع عام جماعت اسلامی ہند خلوت 18 جنوری بروز ہفتہ 9 بجے شب اسلامک سنٹر خلوت میں منعقد ہوگا ۔ جناب سید سلطان محی الدین ’ دعوت دین کا طریقہ کار ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

محفل نعت شریف
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ عرس حضرت سید شاہ محمد جمیل الدین شرفی قادری رضویؒ محفل نعت و منقبت 16 جنوری بعد عشاء 8-30 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ شاہ علی بنڈہ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ سید انور علی سلمان کی قرات کلام پاک کے بعد محمد ایان احمد کی نعت کے بعد نگران محفل کا خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔

غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت پیر سید خواجہ کاشیف اللہ حسینی بختیار عربی افتخاری کے بموجب بہ سلسلہ عرس شریف حضرت سید شاہ قادر محی الدین حسین سنجری المعروف پیر افتخاری سخن چشتیؒ ’ بزم انوار سخن ‘ چشتی چمن خانقاہ سنجریہ افتخاریہ چشتیہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن بروز جمعرات 16 جنوری کو 3 بجے دن غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ مولانا ضیا عرفان حسامی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مشاعرے سے قبل ’ خانقاہی نظام اور ہماری ذمہ داریاں ‘ پر مذاکرہ ہوگا ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد صدارت کریں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، جناب جلال عارف ، مولانا ضیا عرفان حسامی مخاطب کریں گے ۔ ڈاکٹر غیاث عارف اور جناب یوسف روش ، جناب علی بابا درپن مہمان خصوصی ہوں گے ڈاکٹر راہی ناظم مذاکرہ و مشاعرہ ہونگے ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ /15 جنوری (پریس نوٹ) جناب اشرف عباس کے بموجب مجلس عزاء بروز جمعرات 8.30 بجے صبح الاوۂ سرطوق مبارک ، دارالشفاء مقرر ہے ۔ مسرس مہدی علی و تراب علی مرثیہ خوانی کریں گے۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔
٭٭ انجمن عزاء داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات /16 جنوری شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، سید رضا حسین نقوی بالسٹی کھیت میر نقی علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خان زوار (مرحوم) قیصر منزل ، عابد علی خان والاجاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، الاوہ بی بی دبیر پورہ ، سید ہادی علی رضوی گنگا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، بارگاہ شبیر گوہر نگر ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔

دینی تعلیمی مقابلے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی انجمن قادریہ کے زیر اہتمام دینی تعلیمی مقابلے 19 جنوری کو 10-30 بجے دن مسجد شرزے خاں ٹپہ چبوترہ میں مقرر ہے ۔ جس میں حلقہ اسمبلی نامپلی اور شیخ پیٹ کے دینی مدارس حصہ لیں گے ۔ مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ صدر مرکزی انجمن صدارت کریں گے ۔ مولانا سید محمود پاشاہ زرین کلاہ ، مولانا اکرام پاشاہ تخت نشین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سید غلام قادر قطب قادری سکریٹری انجمن قادریہ جناب فردوس افتخاری کنوینر دینی تعلیمی ریالی نے مقابلے میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔