مذہبی خبریں

   

آسان ترجمہ و تفسیر قرآن مجید کی رومن اسکرپٹ میں اشاعت
حیدرآباد : دکن ٹریڈرس بک سیلر اینڈ پبلیشر ، مغل پورہ نے عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کے تحریر کردہ عام فہم و آسان ترجمہ اور مختصر و جامع تفسیر قرآن مجید ’ توضیح القرآن ‘ کو رومن اسکرپٹ میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے جس میں مستند احادیث کی روشنی میں قرآنی تعلیمات کو واضح کیا گیا ہے ۔ انبیاء اور ان کی اقوام سے متعلق واقعات کے ذیل میں دعوتی نکات اور سبق آموز پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ قرآن مجید سے مستنبط ہونے والے شرعی احکام پر توجہ دی گئی ہے ۔ اہل مغرب کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا ہے اور عصر حاضر کے غیر اسلامی اور نادرست افکار و نظریات کے بارے میں قرآن مجید کے موقف کی وضاحت کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885211777 پر ربط کریں ۔۔

مجلس عزاء
حیدرآباد : مجلس عزاء 2 جولائی بروز جمعرات 4 ساعت عصر بارگاہ ابوالفضل العباس چھوٹی بارگاہ مقرر ہے ۔ مولانا سید حیدر زیدی خطاب کریں گے ۔۔