مذہبی خبریں

   

قرأت و اذان کلاسیس
حیدرآباد :۔ جامع مسجد محمدیہ ( چنے کی بھٹی مصری گنج ) میں ہفتہ و اتوار بعد مغرب تا عشاء حافظ و قاری ابرار احمد خاں قادری قرات و اذان کی تربیتی کلاسیس لیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347574413 ۔ 8686145242 پر ربط کریں ۔۔

مجلس عزا
حیدرآباد :۔ سید احسان علی عابدی کے بموجب مولانا سید دلدار حسین عابدی صدر ادارہ مرکز روحانی کی زیر نگرانی مجلس عزا 6 دسمبر اتوار 7 بجے شب حسینیہ عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ علامہ اعجاز فرخ بیان کریں گے ۔۔

جناب خلیل اللہ حسینی ؒ کی آج برسی
حیدرآباد :۔ سرزمین دکن کے مایہ ناز سپوت قائد جناب سید خلیل اللہ حسینی ؒ سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج کی یوم برسی 5 دسمبر کے موقع پر ’ خلیل اللہ حسینی میموریل سوسائٹی ‘ کی جانب سے بعد نماز عصر مرحوم قائد کی مزار پر چادر گل پیش کی جائے گی اور فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔

باقر تحسین کے شعری مجموعہ کو انعام
حیدرآباد :۔ شاعر باقر تحسین کے دوسرے شعری مجموعہ ’ اسرار غزل ‘ کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے ادبی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ اس خصوص میں ایک سرٹیفیکٹ کے ساتھ رقم بھی جاری کی گئی ۔ باقر تحسین کا پہلا نعتیہ مجموعہ کلام نور مجسم ‘ کی رسم اجراء عزت مآب نواب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئی تھی ۔ دوسرا مجموعہ کلام ’ اسرار غزل ‘ کی رسم اجراء جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ باقر تحسین کا تیسرا مجموعہ کلام ’ اظہار غزل ‘ زیر طبع ہے جو عنقریب منظر پر آئے گا ۔ یہ کتابیں اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے جزوی مالی تعاون سے شائع کی جارہی ہیں ۔۔

حمیدیہ میں آج آٹھویں محفل غوث اعظم ؒ
حیدرآباد:۔ اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 12 تا 25 ربیع الثانی جاری محافل حضرت غوث اعظم ؒ کے سلسلہ کی آٹھویں محفل مبارک 19 ربیع الثانی صبح 8 تا 9-30 بجے حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا پاشاہ حمیدی اور نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء مخاطب کرینگے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد :۔ عرس شریف حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین ؒ واقع سبزی منڈی کاروان ساہو بروز اتوار 6 دسمبر کو مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا اکرم پاشاہ قادری اپنے اہل خاندان کے ہمراہ رسم صندل مالی انجام دیں گے ۔ کورونا وائرس وباء کے باعث مریدین و معتقدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عرس شریف اپنے اپنے گھروں میں منائیں اور درگاہ شریف آنے کی زحمت نہ کریں ۔ اپنے اپنے گھروں میں ختم قرآن اور محفل درود کا اہتمام کریں ۔۔

دو روزہ عترتِ رسولؐ کانفرنس
حیدرآباد ۔ بزم میلادالنبیﷺ کے زیراہتمام دو روزہ عترتِ رسول کانفرنس کا 5 اور 6 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لعل بازار مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری فرمائیں گے ۔ قرأت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد نگران محفل کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ رسم اجراء کتاب نورانی سیرت پاک حضرت سیدنا امام زین العابدین و مناقب کا حضرت مولانا سید خواجہ محی الدین قادری ( مدیراعلیٰ ماہنامہ محبوب ) کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرات مناقب اہلبیت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ دوسرا اجلاس 6 ڈسمبر 8 بجے شب منعقد ہوگا۔ رسم اجراء کتاب نورانی سیرت پاک و مناقب سیدہ زینبؓ نگرانِ محفل کے ہاتھوں عمل میں آئیگا ۔ شعراء و نعت خواں حضرات مناقب غوث پاکؓ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد :۔ الصدیق ریفام فاونڈیشن کے زیر اہتمام 6 دسمبر کو بعد ظہر تا عصر جامع مسجد محمدیہ ( چنے کی بھٹی ، مصری گنج ) میں خواتین کا اجتماع مقرر ہے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری پس پردہ افتتاحی خطاب کریں گے ۔ حافظ شیخ مختار احمد نقشبندی کی قرات و حافظ شاہنواز خاں قادری کی نعت پاک سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ محترمہ فاطمہ محمدی (معلمہ کلیتہ البنات جامعہ نظامیہ ) عالمہ امتہ الرحمن طیبہ فاطمہ ( فاضلہ کلیتہ البنات ) و عالمہ امتہ المعین خدیجہ ( کلیۃ البنات ) کے خطابات ہوں گے ۔ ملیحہ فاطمہ و حلیمہ بیگم نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعد اجتماع خواتین کے لیے شرعی سوال جواب کا بھی موقع رہے گا ۔۔