مذہبی خبریں

   

اعراس شریف
حیدرآباد :۔ عرس شریف حضرت سید شاہ نجی اللہ چشتی بیابانی الرفاعی القادری 4 رجب کو خانقاہ حضرت ممدوح ؒ روحی گلشن شرف باغ پہاڑی شریف میں آغاز ہوگا ۔ بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف ، چادر گل و فاتحہ خوانی ، بعد عشاء محفل سماع جب کہ صندل مبارک 5 رجب کو مقرر ہے ۔ بعد ظہر قصیدہ بردہ شریف بعد مغرب برآمدگی صندل مبارک از خانقاہ حضرت ممدوح ؒ ، روحی گلشن العظیم کالونی پہاڑی شریف تا درگاہ حضرت شکر شاہ ولیؒ سے برآمد ہو کر بارگاہ عالیہ حضرت روحی گلشن پہونچے گا ۔ بعد عشاء صندل مالی اور محفل سماع مقرر ہے ۔ 6 رجب بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے ۔ حضرت سید شاہ غلام افصل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ ، حضرت مولانا محمد خان بیابانی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید خواجہ معین الدین حسن چشتی سنجری اجمیری ؒ کا آغاز 5 رجب المرجب 18 فروری بروز جمعرات کو آغاز ہوگا ۔ بعد عصر غسل شریف ، بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف ، 6 رجب کو بعد مغرب روانگی نشان مبارک بمقام ہری باولی دیوڑھی جہاندار جاہ بعد عشاء صندل مالی ، 10 بجے محفل سماع ، 10 رجب کو بعد عصر ختم خواجگان بعد مغرب چادر گل اور محفل سماع مقرر ہے ۔۔

جماعت اسلامی کا اظہار تعزیت
حیدرآباد :۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولانا حامد محمد خاں نے قاری محمد غازی الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ اور تحریک اسلامی کے خسارہ سے تعبیر کیا ۔ امیر نے کہا کہ دعوت دین کی تڑپ رکھنے والی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی ۔ قاری محمد غازی الدین انتہائی ملنسار ، نرم گفتار ، عفو و درگزر کے خوگر ، ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی خبر گیری کرنے والی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔ گذشتہ 30 تا 40 سال کے عرصہ میں انہوں نے اپنی بستی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں دعوت دین کا خوب کام کیا ۔ قرآن مجید کی خوش الحانی سے پڑھنا اور پڑھانا ان کا بہترین وصف تھا ۔ مولانا حامد محمد خاں آخر میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمت کو شرف قبولیت بخشے ان کی قبر کو نور سے بھردے ۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے (آمین ) ۔۔