مذہبی خبریں

   

جشن ولادت حضرت علیؓ
محفل سماع
حیدرآباد۔ جشن مولود کعبہ و جشن ولادت شہنشاہ ولایت حضرت علی ؓ اور جشن حضرت خواجہ اجمیری ؒ 14 رجب بروز ہفتہ بعد عشاء قیامگاہ حضرت الحاج محمد عبدالستار چاند قریشی مرزائی خادم درگاہ حضرت سید محمد ؒ واقع قادر باغ مہدی پٹنم مقرر ہے جس میں محفل سماع ہوگی۔ حضرت زبیر نواب ، حضرت مجاہد بابا ، حضرت محمد نور اللہ چشتی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ حضرت عبدالستارچاند قریشی نگرانی کریں گے۔ مشہور قوال جناب نظیر وارثی، نصیر وارثی حصہ لیں گے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9032340796 پر ربط کریں۔

حلال پر چلنے اور حرام سے بچنے کا حکم: حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے بتایا کہ پروردگار عالم ہمیں زندگی میں بہت سے کام کرنے کا حکم دیتا ہے اور بعض کاموں سے بچنے کی ہدایت فرماتا ہے مثلاً حلال پر چلنے اور حرام سے بچنے کا حکم اللہ کی جانب سے ہے اس پر عمل کے دوران جو بھی پریشانیاں یا مصائب آئیں ان کو بخوشی برداشت کرنا صبر عظیم کہلاتا ہے۔راہِ حق میں آنے والی تمام پریشانیوں ، مصائب و آزمائشوں پر پور ااُترنے کا نام صبر ہے۔ اس کے علاوہ صبر کا دوسرا درجہ صبر علی اللہ ہے یعنی بارگاہ پروردگار سے جو کچھ میسر ہو اس پر خوش رہنا صبر علی اللہ ہے جبکہ ’ صبر مع اللہ ‘ صبر کا تیسرا درجہ ہے کہ اگر زندگی میں کوئی ایسا وقت آجائے کہ جس میں پریشانیاں اور رنج ومصائب انسان پر حملہ آور ہوں اور انسان عین اس موقع پر اللہ کیلئے صبر کرے اور تکلیف کا قطعاً احسا س نہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ صبر کی تمام منازل طئے کرنے کے بعد توکل کا درجہ آتا ہے یعنی جب کوئی نعمت چھن جائے تو اس پر بھی راضی بہ رضا ئے تعالیٰ رہنا اورایسے متوکلین سے اللہ محبت کرتا ہے۔ مرحلہ رضا اس وقت شروع ہوتا ہے جب انسان صبر کی تمام منازل کو عبور کرکے توکل کی منازل بھی سر کرلے۔

مسجد محمدی امام ابو حنیفہ نماز گراؤنڈ پر تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد۔ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 27 فروری بعد نماز مغرب مسجد محمدی امام ابو حنیفہ نماز گراؤنڈ آغا پورہ میں منعقد ہوگا۔ نگران تحریک اسلامی مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری کا خطاب ہوگا۔ بعد ازاں رقت انگیز دعا، سلام بارگاہ خیرالانامؐ پر ہفتہ واری اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا۔

جلسہ تعزیت حکیم محمد ید اللہ ابوالعلائی
حیدرآباد :۔ آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ اور ڈاکٹر غلام یزدانی خاں ٹرسٹ کے زیر اہتمام 27 فروری کو 3 بجے دن حکیم محمد عبدالرزاق فری یونانی ڈسپنسری نزد جامع مسجد دیوڑھی نواب دولھے خاں چنچل گورہ میں پروفیسر مشتاق احمد سابقہ یونانی چیر کیمپ ٹاون ساوتھ افریقہ کی صدارت میںجلسہ تعزیت ہوگا ۔۔

جشن مولائے کائنات و
جشن غریب نواز ؒ
حیدرآباد۔ الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 28 فروری بعد عشاء جامع مسجد محمدیہ ( چونے کی بھٹی ، مصری گنج ) میں جشن مولائے کائنات و جشن غریب نواز ؒ مقرر ہے۔ شہزادہ غریب نواز حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی معینی ، حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی چشتی، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید کلیم اللہ حسینی المعروف کاشف پاشاہ بندہ نوازی ، مولانا شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی کے خطابات ہوں گے۔ حافظ و قاری ابرار احمد خان قادری کی قرأت سے جشن کا آغاز ہوگا جبکہ محمد شفیع قادری ، قاری فرحت اللہ شریف قادری نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حافظ لئیق احمد عادل انوار اللہی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

مولانا شاہ عالم گورکھپوری کا خطاب
حیدرآباد۔ مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام 28 فبروری کو صبح 11:30 تا 1:30 بجے دن ریلائنس بلڈنگ پانچویں منزل مانصاحب ٹینک میں مولانا شاہ عالم گورکھپوری استاد حدیث دارالعلوم دیوربند و نائب ناظم کُل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت بعنوان ’’ ملک کے بدلتے حالات کے چیالنجس میں علماء اور دانشوران کا کردار ‘‘ پر خطاب کریں گے۔ مولانا سید اکبر مفتاحی مخاطب کریں گے۔

تاریخ اسلام لکچر
حیدرآباد :۔ کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں 27 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عصر تاریخ اسلام لکچر کی نشست منعقد ہوگی ۔ عنوان ’ علوم نبوت کی اشاعت میں خواتین کا حصہ ۔ ایک تاریخی جائزہ ‘ پروفیسر سید راشد نسیم ندوی مخاطب کریں گے ۔۔