مذہبی خبریں

   

مدرسہ باب العلم انوار محمدی کا کل جلسہ تکمیل حفظ قرآن کریم
حیدرآباد۔ جناب میر مجاہد علی کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ کا سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن کریم 4 اپریل بروز اتوار احاطہ مدرسہ میں صبح 10 ساعت مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد ( شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ) کی زیر نگرانی مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ غلام محمد خان نقشبندی کی قرأت کلام مجید سے ہوگا۔ طلبائے مدرسہ ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ پروفیسر محمد عبدالمجید صدیقی نظامی، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا حافظ سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی، مولانا حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن الحمومی، مولانا سید کاظم محی الدین شرفی، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سال ادارہ ہذا میں تکمیل حفظ قرآن کریم سے مشرف ہونے والے طلبہ جن کی تعداد 17 ہے اس پُرمسرت موقع پر مفتی اعظم حضرت مفتی محمد عظیم الدین (صدر مفتی جامعہ نظامیہ ) تکمیل حفظ کروائیں گے۔ مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی ( صدرمدرس ) تعلیمی رپورٹ ، جناب میر مجاہد علی ( معتمد کمیٹی ) خیرمقدم ومہمان علماء کو تہنیت پیش کریں گے۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری ( بانی و ناظم) کلمات تشکر ادا کریں گے۔

اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد :۔ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع برائے خواتین 4 اپریل کو صبح 11 تا 1 بجے دن مدرسہ کی بالائی سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغات تحریک کا خطاب ہوگا ۔۔

جامعۃ المومنات میں
آن لائن مفتی کورس کا آغاز
حیدرآباد۔ جامعۃ المومنات مغلپورہ میں آن لائن مفتی کورس بیاچ 2021-22 کا آغاز ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات کی دعائیہ کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر آن لائن مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات ، مفتیہ ناظمہ عزیز شیخ الفقہ جامعۃ المومنات نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی، مفتی عبدالرحیم قادری نے بھی شرکت کی۔