مذہبی خبریں

   

اردو مسکن میں جشن حضرت بنے میاں قدس سرہ اورنگ آباد
حیدرآباد ۔ /25 جون (راست) بزم فاروق شاہی حیدرآباد کے زیراہتمام جشن صد سالہ حضرت محمد اعظم خاں افضلی بیابانی القادری رفاعی المعروف بنے میاں قدس سرہ اورنگ آباد کا مرکزی جلسہ /29 جون کو 4 بجے دن اردو مسکن خلوت ، زیرنگرانی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی الحسینی قادری اعظم مقرر ہے ۔ حضرت ابوالخیرات سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ قاضی پیٹھ و سابق چیرمین وقف بورڈ صدارت کریں گے اور حضرت فاروق شاہ گوڈر شاہیؒ کی تصنیف ’’نغمۂ فاروق‘‘ کی رقم اجراء انجام دیں گے ۔ جناب این محمد فاروق سابق وزیر آندھراپردیش ‘ مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری ادیب ، مولانا سید شاہ عبیداللہ قادری المعروف آصف پاشاہ ، مولانا صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ، مولانا سید مظہر حسینی صابری ، مولانا محمد آل محمد پیر چشتی سید ولی اللہ افتخاری ، مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا مفتی محمد حسن الدین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ گوڈر شاہی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ قرأت کلام پاک و نعت شریف کے مقابلوں انعامات جناب محمد قمرالدین صدرنشین اقلیتی کمیشن کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئے گی ۔ قاری انیس احمد قادری کی قرأت کلام پاک و نعت خواں حضرات کی نعتوں سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب جلال عارف صدر صلِّ علیٰ اکیڈیمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب محمد توصیف احمد فاروقی درویش میاں گوڈر شاہی کے ہدیہ تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ /26 جون (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب /27 جون کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبرپیٹ میںزیرصدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ابراہیم کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ /26 جون (راست) محمد قمر قادری کے بموجب تحریک اسلامی کے زیراہتمام اجتماع /27 جون کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ امیر تحریک اسلامی مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کا عظمت صحابہ کرام پر خصوصی خطاب ہوگا ۔