مذہبی خبریں

   

جشن مبارک
حیدرآباد :۔ جناب سید احسان علی عابدی کے بموجب جشن مولود کعبہ زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی بروز جمعرات کو 8-30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مسرس مہدی علی ، مختار علی ، تراب علی و مظفر علی مجاہد خاں قصیدہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔ و نیز مدعو شعرائے کرام مسرس ممتاز دانش ، میر محمد تقی علی خاں رضوی میر ، مظہر عابدی ، تقی عابدی گلبرگوی ، کوثر رضوی ، اکبر علی مومن ، علی جواد شہپر نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد :۔ حضرت سید حبیب احمد خاکی شاہ وارثی ؒ بندل گوڑہ بہادر پورہ کا عرس شریف 3 ، 4 جون کو مقرر ہے ۔ سجادہ نشین کے بموجب لاک ڈاؤن کی وجہ سے مراسم عرس صرف اہل خانہ انجام دیں گے ۔ تمام مریدین و معتقدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ درگاہ شریف نہ آئیں اپنے گھروں میں فاتحہ و ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔۔

مرکزی جشن حضرت ابوطالب ( طرحی )
حیدرآباد :۔ جناب سید احسان حیدر عابدی کے بموجب بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت ابوطالب علیہ السلام مرکزی سالانہ جشن حضرت ابوطالب (طرحی ) زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی 10 جون کو 8 بجے صبح عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ مقرر ہے ۔ جس میں بعد قصیدہ خوانی مولانا سید حیدر زیدی ، مولانا کامران حیدر عزیز خطاب کریں گے ۔ مصرعہ طرح : ولا عمراں کی تحفہ ہے خدا کا (قافیہ : خدا ، ثنا ردیف : کا ) میں مدعو شعرائے کرام مسرس ممتاز دانش ، اقبال احمد اقبال ، میر محمد تقی علی خاں رضوی میر ، مولانا ہادی علی مہدی ، مولانا کامران حیدر عزیز ، نقی عابدی ، تقی عابدی گلبرگوی ، مولانا سید دلدار حسین عابدی ، میر روشن علی روشن ، مولانا سید ضیا الدین نقوی ، میر رضا علی رضا ، تراب علی تراب ، اکبر علی مومن ، میر رضا علی سہیل ، کوثر ساقی ، علی جواد شہپر ، عباس رضوی سعید ، فہیم رضوی ، عباس آفندی ، حسین علی خاں افضل ، ممتاز لکھنوی ، امیر آغا عطا ، میر عباس علی سلیم ، باسط علی رئیس ، رضا علی صفدر ، محسن کمال ، صادق رضوی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب امیر آغا انجام دیں گے ۔