مذہبی خبریں

   

تحریک اسلامی کا اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد : تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع برائے خواتین 27 جون اتوار کو صبح 11 تا ایک بجے دن مدرسہ کی بالائی سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا۔ مبلغات تحریک اسلامی کی قرأت کلام پاک و نعت رسول مقبولؐ سے اجتماع کا آغاز ہوگا۔ مبلغات تحریک اسلامی کا خطاب ہوگا۔ ذکر جہری و رقت انگیز دعا ہوگی۔ اس کے بعد حلقے ہوں گے۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد : مسجد قادرالدولہ کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں 27 جون اتوار کو بعد نماز عصر مفتی سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دیںگے۔
٭٭ مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 27 جون اتوار کو بعد نماز مغرب مفتی سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دیں گے۔ مولانا شیخ معزالدین قادری شرفی نگرانی کریں گے۔

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد : دارالافتاء جامعتہ المؤمنات کے زیراہتمام 27 جون اتوار کو صبح 9 تا قبل مغرب ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات شرعی سوالات کے جوابات دیں گے۔ فون نمبر 9346936596 پر ربط کریں۔

جلسہ فیضان حضرت خواجہ بندہ نواز ؓ
حیدرآباد : حضور ابوالفتح ولی الاکبر سیدنا سید محمد حسینی خواجہ بندہ نواز گیسودراز گلبرگہ شریف کے عرس پاک کے موقع پر کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیراہتمام 27 جون اتوار کو 11 بجے دن مرکز اہلسنت و جماعت جامع مسجد افضل گنج زیرصدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت مرکزی جلسہ فیضان سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسودراز ؓ منعقد ہوگا، جس میں مولانا سید حامدالحسن کلیمی علی پاشاہ قادری چشتی کی قرأت کلام پاک کے بعد مسرس سالم چشتی اور سید محمد علیم نقشبندی نعت شریف اور حضور بندہ نواز ؒ کی منقبت پیش کریں گے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری چشتی، جناب مرزا شاہنواز بیگ قادری، جناب محمد علی قیصر قادری اور صدر حضور بندہ نوازؓ کے مسلک و مشرب تعلیمات و کرامات کا تذکرہ مبارک کریں گے۔