مذہبی خبریں

   

محفل نعت و حلقۂ ذکر
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر ۔( راست ) الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی المعروف بہ قربی شاہ محوی نوری کی اطلاع کے بموجب مولانا مفتی عبداللہ بن احمد القرموشی المعروف بہ محوی شاہ نوری چشتی قادری رحمتہ اﷲ علیہ کی قائم کردہ محفل نعت و حلقۂ ذکر کا 11 صفر المظفر بروز اتوار بعد نماز عشاء شمس منزل ایرہ کنٹہ مقرر ہے۔ محفل کا آغاز حمدباری تعالیٰ و نعت شہہ کونین ﷺ سے ہوگا ۔ الحاج احمد بن عبداللہ القرموشی المعروف بہ عرفی شاہ محوی نوری خلیفہ ٔ سلسلہ محویہ نوریہ خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ مابعد حلقۂ ذکر و صلوٰۃ و سلام محفل کااختتام عمل میں آئیگا ۔

درس فقہ شافعی و کبریت الاحمر
حیدرآباد ۔ حبیب ہادی بن احمد رفیع کی اطلاع کے بموجب مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس فقہ شافعی الرسالۃ الجامعۃ والتذکرۃ النافعۃ علامہ حبیب احمد بن زین بن علوی الحبشی رحمۃ اللہ علیہ و کبریت الاحمرفی بیان علوم شیخ الاکبر کا لندن سے آن لائین درس 19 ستمبر بروز اتوار دیںگے ۔ نگرانی حضرت حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس مرکز ہند ’’بیت النور‘‘ بمکان حبیب احمد بن عبداللہ رفیع قریب مسجد رحمتین، چندرائن گٹہ سے کریں گے۔ درس کا آغاز ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 2:00 بجے Zoom پر ہوگا ۔

مجلس استقبالیہ کا اہم مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) مرکزی سیرت کمیٹی سکنڈ لانسر محمدی لائن کا سالانہ جشن رحمتہ اللعلمینؐ کا اہم مشاورتی اجلاس 19 ستمبر اتوار کو بعد نماز عشاء غوث منزل محمد لائن میں الحاج محمد غوث قادری صدر سیرت کمیٹی کی صدارت میں مقرر ہے۔ تمام اراکین و عہدیداران استقبالیہ کمیٹی سے وقت مقررہ پر شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

تجوید قرآن و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں اتوار روزانہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد عبدالقیوم امام مسجد ہذا اذان و تجوید قرآن کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔

٭٭ الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد محمدیہ (چنے کی بھٹی، مصری گنج) میں اتوار مغرب تا عشاء حافظ و قاری ابرار احمد خان قادری قرأت، اذان و نعت پاک کی کلاسیس لیں گے۔

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) دارالافتاء جامعتہ المؤمنات مغلپورہ کے زیراہتمام 19 ستمبر کو صبح 9 تا قبل مغرب مسلمانوں کے شرعی سوالات کے جوابات فون نمبر 9346936596 پر ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات دیں گے۔

میلاد قرأت کلام پاک مقابلے
حیدرآباد۔ /18 ستمبر، ( راست ) جناب سالم چشتی کنوینر میلاد مقابلہ جات نے اطلاع دی ہے کہ کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام میلاد قرأت کلام پاک کے مقابلے برائے طلباء و طالبات شہر کے موجودہ حالات و ماحول کی وجہ سے 19 ستمبر بروز اتوار کی بجائے 20 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے لڑکوں کے لئے جامع مسجد افضل گنج اور لڑکیوں کیلئے شاہجہاں فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ میں منعقد ہوں گے۔ جن امیدواروں نے نام لکھوائے ہیں وہ 20 ستمبر بروز پیر تشریف لائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9381926321 پر ربط کریں۔

عرس شریف
حیدرآباد۔/18 ستمبر، (ر است ) تقاریب عرس شریف حضرت سید شاہ راجو محمد محمدالحسینی قبلہ ؒ 20 ستمبر بروز پیر پرچم کشائی 11:30 بجے دن جلسہ قرأت دوپہر 12 بجے زیر نگرانی مولانا رضوان قریشی ( خطیب مکہ مسجد ) مجلس مذاکرات بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ 21 ستمبر بروز منگل بعد نماز مغرب ختم خواجگان، غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ بعد عشاء زیر نگرانی حضرت جلال عارف آستانہ عالیہ مصری گنج، 22 ستمبر محفل سماع بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ اکبر محمد محمدالحسینی قبلہ واقع بیرون غازی بنڈہ ، روانگی جلوس صندل مبارک 8 ساعت روضہ بزرگ غازی بنڈہ تا آستانہ عالیہ فتح دروازہ مصری گنج محفل وعظ بعد نماز عشاء 23 ستمبر بروز جمعرات، مراسم صندل مالی، پیشکشی چادر گل و سلام بعد نماز مغرب، ضربات رفاعیہ ، محفل سماع 8 بجے شب، 24 ستمبر کو ختم قرآن بعد نماز فجر، 8:30 بجے صبح محفل قل و سماع 9:30 ساعت صبح کے بعد عرس تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا۔ مراسم سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ نے انجام دیں گے۔