مذہبی خبریں

   

دینی اجتماع
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( راست ) تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 23 ستمبر کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گُل بانو ، نامپلی میں منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کامل جامعہ نظامیہ کا ’ فیضان اولیاء ‘ خطاب ہوگا۔

ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کے نعتیہ مجموعہ کی رسم اجراء تقریب و مشاعرہ
حیدرآباد /22 ستمبر ( راست ) صل علے نعت اکیڈیمی کے زیر اہتمام ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کے مجموعہ نعت ’’ تذکرہ مدینے کا ‘‘ کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ 25 ستمبر کو بعد مغرب اردو مسکن خلوت مبارک مقرر ہے ۔ مولانا سید قبول بادشاہ شطاری صدر معتمد مجلس علمائے دکن نگرانی و رسم اجراء کے فرائض انجام دیں گے ۔ قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک ، محمد نعمان طلحہ کی نعت شریف اور حضرت جلال عارف صدر اکیڈیمی کے ابتدائی کلمات کے ساتھ ادبی اجلاس کا آغاز ہوگا ۔ بحیثیت مہمانان خصوصی اور مہمانان عزازی ، مشائخین و علماء شرکت کریں گے ۔ ادبی اجلاس کے بعد حضرت جلال عارف کی نگرانی میں غیر طرحی نعتیہ شاعر منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرس صوفی سلطان شطاری ، اکبر خان اکبر ، عباس متقی ، سید سمیع اللہ سمیع کے علاوہ دیگر شعراء ہوں گے ۔

بضمن عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کل ہند تحریری مقابلہ
حیدرآباد /22 ستمبر ( راست ) ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی کنوینر مقابلہ نے بتایا کہ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام ماہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر طلبہ و طالبات کیلئے کل ہند تحریری مقابلہ 30 ستمبر ، کو صبح 11 تا 1 بجے دن مقرر ہے ۔ مقابلہ کے تین گروپ ہوں گے ۔ مقابلہ میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ تمام شرکاء مقابلہ کیلئے فارم پُر کرنا ضروری ہے ۔ تعلیمی صداقت نامہ لازمی ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ستمبر مقرر ہے ۔ مقابلہ میں اول ، دوم ، سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو قیمتی انعامات و توصیف نامہ دیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7036730397 پر ربط کریں ۔

جلسہ بیاد مولانا حبیب عبدالرحمن الحامدؒ
حیدرآباد /22 ستمبر ( راست ) رفیق ملت سید غوث خاموشی اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منفرد اسلامک اسکالرش مولانا حبیب عبدالرحمن الحامدؒ کی یاد میں ان کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک جلسہ بیاد مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ‘‘ 26 ستمبر کو بعد مغرب اردو گھر مغل پورہ زیر نگرانی ڈاکٹر اقبال احمد انجینئیر منعقد ہوگا ۔ جناب ضیاء الدین نیر صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ مسرز علی بن عبدالرحمن البصراوی ، مولانا حسین شہید ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، محمد وہاج الدین صدیقی ، ڈاکٹر عبادس متقی ، منیرالدین مجاہد ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، ڈاکٹر راہی ، مرزا کریم بیگ ، عارف حفیظ ، عبدالستار مجاہد ، غوث محی الدین مقبول ، فاروق اعظم ، حبیب محمد رفیع ، قمر الدین جاگر دار دیگر مخاطب کریں گے ۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( راست ) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی ااطلاع کے بموجب23 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے۔