مذہبی خبریں

   

جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒو آثار مبارک

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 17 نومبر بعد نماز عشاء روبرو مسجد علی مارننگ اسٹار ہوٹل ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ جناب محمد علی قیصر قادری ایڈوکیٹ ، جناب محمد عبدالمتین خاں قادری اور جناب سید علیم نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ کلیتہ البنین مغل پورہ میں 17 نومبر بعد فجر جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مفتی محمد غوث عادل ، مفتی شیخ عابد علی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد بلند کوکا کی ٹٹی میں جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ 17 نومبر بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ جلسہ کو ڈاکٹر حافظ سید محمد عبدالصمد شرفی ، مولانا سید عبدالرزاق قادری ، مولانا عبدالرحمن شرفی مخاطب کریں گے ۔ اختتام جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔۔
٭٭ زیارت آثار مبارک 17 نومبر برقد عشاق نزد بندھ ناکہ عیدی بازار بارگاہ حضرت فضل ؒ میں کروائی جائے گی ۔ ظہر تا عصر حضرت قبلہ ملتانی پاشاہ سجادہ نشین کا واعظ ہوگا ۔ عصر تا مغرب مردانی زیارت کروائی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب تا عشاء زنانی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردے کا نظم رہے گا ۔۔
٭٭ حسب عمل قدیم گیارویں شریف زیارت آثار مبارک و غلاف شریف قطب ربانی غوث صمدانی حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم ؒ 11 ربیع الثانی بروز چہارشنبہ خانقاہ چشتیہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہ مدینہ گلشن جل پلی میں مقرر ہے ۔ صبح 11 بجے دن تا 2 بجے دن قرات کلام نعت شریف و منقبت کے بعد مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ قبلہ سجادہ نشین کا وعظ ہوگا ۔ ٹھیک 2 بجے دن آثار مبارک و غلاف شریف کی زیارت کروائی جائے گی ۔ نماز ظہر کے بعد تناول طعام تبرک ہوگا ۔ خواتین کو زیارت آثار مبارک و غلاف شریف کا موقع دیا جائے گا ۔ مولانا سید شاہ احمد علی حسینی القادری محمود پاشاہ صدر مجلس صوفیاء نے وابستگان حضور غوث الاعظم ؒ سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔
٭٭ تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم قطب دکن ؒ کبوتر خانہ قدیم حسینی علم میں 11 ربیع الثانی صبح 10-30 بجے جلسہ فیضان حضرت غوث اعظم ؒ منایا جارہا ہے ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر خواتین کے لیے آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔۔
٭٭ جامعہ اسلامیہ نور الانوار پہاڑی شریف میں 17 نومبر 10 بجے دن جشن فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ سرپرستی الحاج محمد غلام جیلانی نوری قادری کریں گے اور نگرانی مولانا نذیر پاشاہ یعقوبی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا بشیر الدین یعقوبی اور مفتی مستان علی یعقوبی اور حافظ جمیل کا خطاب ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ سالانہ فاتحہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ اور ماہانہ فاتحہ حضرت صوفی شاہ محمد عزیز الدین چشتی و صوفی شاہ محمد کریم الدین چشتی و پیر صوفی شاہ محمد یسین علی چشتی کے موقع پر صوفی محفل خانہ جل پلی میں 11 ربیع الثانی کو بعد نماز عشاء محفل نعت و بیان مقرر ہے ۔ مولانا صوفی ہارون چشتی نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ معشوقی الحاج سید شاہ حسن قادری الجیلانی ( حسن میاں ) شہزادہ حضور پیران پیر حضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؒ نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی 11 ربیع الثانی دوپہر 3 بجے تا رات 9 بجے تک زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بمقام درگاہ حضرت میر مومن صاحب قبلہؒ میر کا دائرہ مقرر ہے ۔۔
جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ برائے خواتین 17 نومبر بعد نماز ظہر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ فرحت جابر ، مفتیہ کوثر فاطمہ ، مفتیہ تنویر معلمات جامعتہ المومنات مخاطب کرینگے ۔۔

محفل سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ کا اختتام
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : 11 ربیع الثانی بعد نماز مغرب محفل سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ بمقام جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں منعقد ہے ۔ حضرت مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری اختتامی محفل غوث اعظم ؒ سے خطاب کریں گے ۔۔
محافل وعظ و زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : نبی خانہ حضرت خیر المبین ؒ بمقام پتھر گٹی منڈی میر عالم روڈ 11 ربیع الثانی بعد وعظ 12 بجے دن تا بعد نماز عصر تک مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ زیارت آثار مبارک ؐ موئے مبارک اور قدم رسول و کعبہ شریف کے غلاف مبارک کی زیارت کروائیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔
غوث الوریٰ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد محمدیہ اہل سنت و الجماعت تارہ کا میدان حسینی علم میں 17 نومبر بعد مغرب غوث الوریٰ کانفرنس مقرر ہے ۔ اس کانفرنس کو مفتی محمد مستان علی قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مفتی محمد غوث عادل ، مفتی شیخ عابد علی مخاطب کریں گے ۔۔
محفل اقبال شناسی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں 17 نومبر بعد نماز عصر محفل اقبال شناسی کی نشست منعقد ہوگی ۔ ’ کیا اقبال منزل شناس تھے ؟ ‘ جناب محمد ضیا الدین نیر مخاطب کریں گے ۔۔
سالانہ نیاز شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : خانقاہ بخاریہ عطا پور میں سالانہ نیاز یازدہم شریف حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ 17 نومبر کو درگاہ حضرت صوفی سید شاہ علی میراں قادری بخاری میں بعد نماز فجر محفل سماع و نیاز شریف مقرر ہے ۔ حضرت سید شاہ قطب الدین قادری سرپرستی کریں گے ۔۔
مجلس درود شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : مدرسہ بنات الصالحات تعلیم القرآن واقع ہاشم آباد میں بروز چہارشنبہ 12 بجے تا 3 بجے دن مجلس درود شریف برائے خواتین مقرر ہے ۔ حافظہ شریفہ عائشہ نگرانی کریں گی ۔۔

محفل ذکر و سلوک و
جلسہ سیرت غوث اعظم ؒ
حیدرآباد۔/16 نومبر، ( راست ) ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقلؒ حسامی منزل پنجہ شاہ میں 17 نومبر چہارشنبہ بوقت 9 بجے شب ’ محفل ذکر و سلوک و جلسہ سیرت غوث اعظم ‘ مقرر ہے جس کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے۔ بعنوان ’ سیرت غوث اعظم ‘ پر نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ بعد از خطاب محفل ذکر جہری ہوگا۔ وابستگان سلسلہ عالیہ ، قادریہ، حسامیہ اور عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
جلسہ تعلیمات غوث پاک ؒ
حیدرآباد۔/16 نومبر، ( راست ) انجمن غوث پاک کے بموجب 11 ربیع الثانی بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء 8 بجے شب بضمن سالانہ فاتحہ جلسہ تعلیمات غوث پاک ؒ زیر نگرانی مولانا حکیم محمد عبدالستار مجاہد ترکی چشتی و معروفی سجادہ نشین درگاہ حضرت خان محمد ترکی المعروف خانہ جی ؒ خلیفہ درگاہ حضرت سید معروف حسینی ترکی چشتی کو ہیر دکن خانقاہ مجاہد یہ ٹولی چوکی منعقد ہوگا جس کو علماء و مشائخین مخاطب کریں گے۔
٭٭ جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ و زیارت آثار مبارک 17 نومبر کو مقرر ہے۔ مدرسہ یوسفین جہاں نما میں بعد نماز ظہر تا عصر زیارت آثار مباک ہوگی۔ حافظ شیخ عبدالرحیم نگرانی کریںگے۔