مذہبی خبریں

   

جلسہ عظمت صدیق اکبرؓ و فضائل خاتون جنت بی بی فاطمہ ؓ ، نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد۔/14 جنوری، ( پریس نوٹ ) جناب تشکیل انور رزاقی کے بموجب بزم سرور کونین کے زیر اہتمام جلسہ عظمت صدیق اکبر ؓ و فضائل خاتون جنت بی بی فاطمہ ؓ ، نعتیہ و منقبتی مشاعرہ 15 جنوری کو بعد نماز عشاء حسامیہ نونہال اسکول یاقوت پورہ میں منعقد ہوگا۔
جلسہ حسن قرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : جلسہ حسن قرات مدینہ مسجد باغ جہاں آراء چھاونی میں 15 جنوری بروز ہفتہ بعد عشاء مقرر ہے ۔ صدارت مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی امام و خطیب مکہ مسجد کریں گے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ جاوید احمد الحسینی کریں گے جب کہ مہمان خصوصی جناب محمد عبدالسلام شاہد کے علاوہ قاری حضرات قرات کلام پاک سنائیں گے ۔۔
جامع مسجد عالیہ میں تاریخ اسلام لکچر
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ ، گن فاونڈری میں 15 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عصر تاریخ اسلام لکچر کی نشست منعقد ہوگی ۔ بعنوان ’ اسلام کی نشاۃ ثانیہ ‘ حافظ محمد رشاد الدین مخاطب کریں گے ۔۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، بروز اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔

طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 16 جنوری رات ساڑھے آٹھ بجے بطرح ’ زخم کو پھول تو صرصر کو صبا کہتے ہیں ‘ قافیہ ۔ ادا ، خطا ، سزا ہوگا اور ردیف ۔ کہتے ہیں ہوگی ۔ صدارت شاعر جناب محبوب خان اصغر کی ہوگی ۔۔
دعائیہ اجتماع یاد بابری مسجد شہید
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ اجتماع یاد بابری مسجد شہید 11 جمادی الاخری بعد نماز ظہر قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔ حافظ و قاری پیر غلام احمد قریشی مجددی خصوصی دعا کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد۔ /14 جنوری، ( راست ) سید انور الدین تبریز کے بموجب مسجد حافظ ڈنکا ، مغل پورہ میں ہفتہ کو بعد نماز عشاء درس قرآن ہوگا، جس میں آیات قرآنی کے ترجمہ و تشریح کے ساتھ مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری ایک حدیث کا تشریحی مطالعہ اور ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی بیان کریں گے۔