مذہبی خبریں

   

ایم ایس مشن اسکول کے شعبہ حفظ مصباح الانوار کاجلسہ تکمیل حفظ قرآن
استقبال رمضان سے عید کے چاند تک کے معمولات
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) ۔ مدرسہ مصباح الانوار ملحقہ جامعہ نظامیہ حسن نگرکے ناظم مدرسہ‘ محمد شوکت اور حافظ عارف قادری و محترمہ حافظہ حنا بیگم اور حافظ محمدعبدالخالق کے زیرنگرانی چار طلباء نے تکمیل حفظ قرآن کیا۔اس موقع پر ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر میں ایک جلسہ زیرصدارت مولانا حافظ سیدتوفیق اللہ بخاری منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کا آغاز مصباح شوکت کی قراء ت کلام پاک سے شروع ہوا۔ مدرسہ کے طلباء و طالبات نے محترمہ مبین سلطانہ ہیڈ مسٹرس زیرنگرانی تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔اس مظاہرہ میں قرآن سے متعلق تقاریر‘نعتیہ محفل و دیگر معلوماتی پروگرامس پیش کئے گئے۔اس سال حفظ مکمل کرنے والے طلباء حافظ محمد شہباز‘حافظہ عمیرہ بیگم‘حافظہ عرشیہ بیگم کو اساتذہ و ناظم مدرسہ نے مبارکباد پیش کی۔ نیزحفاظ کرام کے سرپرستوں نے ناظم مدرسہ اور اساتذہ کرام کی گلپوشی کی۔اس موقع پر ناظم مدرسہ نے اپنے عملہ کے ساتھ حفاظ کرام کی گلپوشی کی اور ان کیلئے نیک تمنائیں پیش کی گئی۔ایم ایس مشن ہائی اسکول کے طلباء نے رمضان کے چاند سے عید کے چاند تک معلومات پر مشتمل پروگرامس پیش کئے۔ PP1کے طلبہ نے بسم اللہ کے فضیلت اورPP2 کے طلبہ نے ارکان اسلام ‘کلمہ‘ نماز‘ روزہ ‘زکواۃ‘حج‘کو ڈرامے کی شکل میں پیش کیا۔ جماعت اول تا سوم کے طلبہ نے رمضان کے چاند سے عید کے چاند تک کے معمولات رمضان جیسے نمازتراویح‘ سحر‘ذکر و اذکار‘ افطار‘طاق راتوں کی عبادات شب قدرکی اہمیت اوررمضان کوتفصیلی انداز میں پیش کیا۔آخرمیں مہمانوں ‘سرپرستوں اساتذہ کا شکریہ اداکیاگیا۔

جلسہ استقبال رمضان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : انتظامی کمیٹی مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان بروز جمعرات 31 مارچ بعد نماز عشاء منعقد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر سید راشد نسیم ندوی پروفیسر شعبہ عربی انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی و ناظم المعھد الاسلامی حیدرآباد مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردے کا انتظام رہے گا ۔۔