مذہبی خبریں

   

انتیسویں شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : انتیسویں شریف محفل سماع حضرت شاہ محمد قاسم المعروف حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ درگاہ ممدوح اردو شریف عقب پتھر گٹی 12 جنوری بروز جمعہ مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب سلام خیر الانام و پیشکشی چادر گل و محفل سماع منعقد کی جائے گی ۔ محفل سماع کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین کریں گے ۔۔
محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہؒ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : ماہانہ محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ 11 جنوری آستانہ عالیہ فیض النذر موضع ڈی پوچم پلی منڈل قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی زیر نگرانی مولانا منصور احمد شاہ قادری النذری قیصر بابا بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد عصر چادر گل شجرہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی۔ بعد عشاء محفل کا آغاز حافظ محمد منصور علی قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ سید یوسف قادری دیگر نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔
یوپی میںجامعۃ المؤمنات کی دویومی
خواتین کانفرنس کا تعارفی اجتماع
حیدرآباد ۔10 جنوری ۔ (راست) جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین 11 جنوری بروزجمعرات 3 بجے قیام گاہ محتر م حاجی عبد الرشید مؤمن نگر مراد آباد یوپی میں مقرر ہے ۔اس جلسہ سے ڈاکٹرمفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل وشیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات ،مفتیہ واجدہ خاتون مؤمناتی مخاطب کریں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : عرس شریف درگاہ حضرت شریف سید شیر علی شاہ قادریؒ مونڈا مارکٹ ، ریلوے اسٹیشن روڈ سکندرآباد 12 جنوری بعد نماز جمعہ منایا جارہا ہے ۔ زیر سرپرستی متولی سجادہ نشین صندل مالی پیش کریں گے اور محفل نعت شریف ، محفل سماع ہوگا ۔ بعد سلام فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔
جھیلہ مبارک
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : آستانہ حضرت صوفی سید محمد مستان علی شاہ قادری چشتی ابوالعلائی میں چاند کی 29 تاریخ ، 12 جنوری جمعہ بعد نماز عصر حلقہ ذکر و جھیلہ مبارک و محفل سماع مستان گلشن کونڈا پور مسجد بنڈہ شیر لنگم پلی میں ہوگا ۔ نگرانی حضرت سید محمد افتخار علی شاہ قادری کرینگے ۔۔