مذہبی خبریں

   

مکمل اطاعت رسول اللہ ﷺ ہی اولیاء اللہ کی زندگی
مولانا محمد عبدالنور قادری کا خطاب
حیدرآباد /24 جنوری ( راست ) الگیلانی عالمی سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ فیضان غوث الاعظم حضرت پیر سید سلمان الگیلانی ، اردو گھر مغل پورہ میں عمل میں آیا ۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ’’ موتیوں کا سمندر‘‘ سے اقتباس عتیق قادری نے پیش کیا ۔ مولانا حافظ محمد عبدالنور قادری ملتانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول ا للہ ﷺ کی مکمل اطاعت گزاری کرتے ہوئے اولیاء اللہ نے دین اسلام کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہونچایا اور حق پرنستی کو دنیا میں عام کیا۔ اس طرح اولیاء اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا گویا حق پرستی کے راستے پر چلنا ہے ۔ اولیاء اللہ کی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرکے منزل حق تک بہ آسانی پہونچ سکتے ہیں ۔ حضرت غوث پاکؒ نے بھی اطاعت رسول اللہ ﷺ فرماتے ہوئے تمام عمر دین اسلام و حق پرستی کی دعوت و تبلیغ فرمائی ۔ رسول اللہ ﷺ کی مکمل اطاعت سے ہی دونوں جہانوں میں کامیابی ممکن ہے ۔ مولانا کے خطاب سے قبل نعت و مناقب پیش کئے گئے جن میں قال ذکر سید مصطفی علی ، عدنان قادری ، سید عبدالقادر شرفی ، مقبول پاشاہ ، سلیم الہامی قادری ، عبدالقیوم الہامی علیم ، علیان قادری ، نبیل قادری و دیگر ہیں ۔

خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن 25 جنوری تعارفی اجتماعات برائے خواتین حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ 12 بجے دن قیام گاہ سید معین قادری میں مفتیہ ناظمہ عزیز ، حافظہ رمیصا افشین مخاطب کریں گی ۔ بعد ظہر حافظہ حفصہ فرحت متصل میر مومن کشن باغ میں حافظہ رضوانہ زرین ، عالمہ عائشہ ، قاریہ زنیرہ ماہین مخاطب کریں گے ۔ بعد ظہر قیام گاہ مولانا سید خضر پاشاہ قادری بابا نگر میں سیدہ عشرت بیگم ، ڈاکٹر ثوبیہ سحر مخاطب کریں گے ۔۔

ہفتہ واری محفل ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : ہفتہ واری قدیم محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ مجددیہ 25 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مجلس قصیدہ بردہ شریف ، ختم دلائل الخیرات ، ذکر و مراقبہ اور شجرہ خوانی کی نگرانی مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری کریں گے ۔۔
محفل فیضان قدیر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : محفل فیضان قدیر ؒ 25 جنوری بعد نماز عشاء خانقاہ قدیریہ پہاڑی شریف روڈ جل پلی گیٹ میں مقرر ہے ۔ جس میں فاتحہ خوانی شجرہ خوانی اور محفل سماع ہوگی ۔ مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری نگرانی کرینگے ۔۔

ذکرو درود شریف کی محفل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : ہفتہ واری محفل ذکر و درود شریف 25 جنوری بروز جمعرات 9 بجے شب خانقاہ ابوالعلائیہ نزد چوراہا مصری گنج مقرر ہے۔ مولانا صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی سرپرستی کریںگے ۔۔

عرس شریف و طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت سید شاہ محمد شرف الدین قادری المعروف شاہ شرفی ؒ کے عرس شریف کی تقاریب شرفی چمن میں منعقد ہوں گی ۔ 14 رجب بعد نماز عصر صندل مالی ، 9-30 بجے شب طرحی منقبتی مشاعرہ بطرح ’ تم آل نبیؐ اولاد علیؓ یا سید شرف الدین ؒ ولی ‘ ( قافیہ : ولی ۔ نبی ۔ سجی ) زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری زیر نگرانی مولانا سید شاہ محمد احسن الدین قادری منعقد ہوگا ۔ 15 رجب 4 بجے شام تعلیمی مظاہرہ طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ بعد نماز عصر عطائے خرقہ اجازت و طریقت ، بعد نماز مغرب قرات کلام پاک و قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز عشاء سماعت نعت مبارک وعظ و میلاد خوانی ، 16 رجب صبح 8 بجے ختم کلام مجید ، شجرہ خوانی و فاتحہ و سلام پیش کیا جائے گا ۔۔
حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہ ؒ 25 جنوری بعد نماز عشاء بمقام آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا سجادہ نشین و متولی منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

عالیجاہ کوٹلہ تا کوہ مولا علی آج مرکزی جلوس و سہرا مبارک
سیرت زہرا کمیٹی کے جلوس کو کامیاب بنانے جناب علی رضا کی اپیل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی سیرت زہرا کمیٹی کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ تا کوہ مولا علی ( ملکاجگیری ) مرکزی جلوس سہرا مبارک برآمد ہوگا ۔ جناب علی رضا صدر کمیٹی جلوس کی قیادت کریں گے ۔ جلوس 3-30 بجے دن کوٹلہ عالیجاہ سے برآمد ہوگا ۔ اور اعتبار چوک ، منڈی میر عالم ، بیت القائم ، پرانی حویلی ، دارالشفاء ، عزا خانہ زہرا ، کالی قبر اور چادر گھاٹ ، عثمانیہ یونیورسٹی تا تارناکہ سے ہوتے ہوئے کوہ مولا علی پہنچے گا اور جشن میں تبدیل ہوجائے گا ۔ جگہ جگہ مختلف گروہوں ، انجمنوں اور تنظیموں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا ۔ جلوس سے قبل الحاج وزوار جناب سید عباس رضوی سعید کی زیر صدارت جشن منعقد ہوگا ۔ جسے مولانا سید لقمان حسین موسوی و دیگر مدعو شعرا ، علماء ، مشائخین مخاطب کریں گے ۔ پولیس کے عہدیدار اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی ممتاز شخصیتیں بارگاہ مولائے کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گی ۔ نظامت کے فرائض جناب منظر ایلیا انجام دیں گے ۔ بعد ازاں جلوس سہرا مبارک جناب علی رضا کی قیادت میں موٹر کاروں ، موٹر سیکلوں اور گھوڑے اونٹوں پر مشتمل ہوگا ۔۔

جشن مولود کعبہ و سہرا مبارک کا آج یاقوت پورہ میں استقبال
حیدرآباد۔/24 جنوری، ( راست ) اراکین شیعہ فرنٹ آف سوسائٹی کے جنرل سکریٹری سید دلاور حسین نے بتایا کہ مرکزی جشن مولود کعبہ سہرا مبارک کا استقبال زیر اہتمام شیعہ فرنٹ سوسائٹی 13 رجب کو 2:30 بجے دن علی روڈ یاقوت پورہ میں کیا جائے گا۔ نگرانی جناب سید حسین آقا، سید اطہر علی کاظمی، شبیر موسوی، شہریار والا جاہی کریں گے۔ صدارت مولانا سید دلدار حسین عابدی ، جناب جعفر حسین کریں گے۔ مہمانان خصوصی جناب جعفر حسین معراج ، ریاض الحسن آفندی، جناب سید الطاف حیدر رضوی، ایس کے افضل الدین، محمد فیروز خان، شیخ ارشید، محمد ساجد پاشاہ، سمیر ولی اللہ، کے راجندر راجو، محمد خلیق الرحمن، محمد منور خاں، محمد واسع الدین، محمد امجد علی خان، مجیب اللہ شریف، علمدار والا جاہی، انسپکٹر آف پولیس بھوانی نگر پی ایس ساون گاندھی، حضر شاہ حسینی مہمانان خصوصی ہوں گے۔
جلوس و جشن ولادت مولائے کائناتؓ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : مدرسہ شاہ جیلاںؓ حافظ بابا نگر میں 25 جنوری کو جلوس و جشن ولادت مولائے کائنات ؓ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد ذاکر شاہ محی الدین قادری کریں گے ۔۔
٭٭ جشن ولادت مولائے کائناتؓ و عرس شریف حضرت الحاج سید شاہ اعظم علی صوفی قادری 13 رجب بمقام درگاہ شریف حضرت صوفی اعظمؒ واقع بیرون دریچہ بواہیر حسینی علم زیر سرپرستی مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری منایا جارہا ہے بعد نماز عصر ختم قرآن مجید ہوگی بعد نماز مغرب پیشکش چادر گل سلام و فاتحہ خوانی ہوگی بعد نماز عشاء جلسہ جشن ولادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علیؓ و عظمت اولیاء منایا جارہا ہے مولانا سید متین علی شاہ قادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جشن ولادت مولائے کائنات ؓ بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ سنتوش نگر 13 رجب بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ مولانا سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ بیان کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ فیضان حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ جشن مولائے کائنات حضرت سید نا علی ؓ و جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں 25 جنوری کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر پاشاہ قادری اور مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جناب سید حسین آقا صدر شیعہ اسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام قدیم جشن مولود کعبہ ولادت حضرت علی ابن ابی طالب 13 رجب 8-30 بجے صبح بمقام شریعت کدہ نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جلسہ جشن مولائے کائنات و فیضان نور العلی نقشبندی ؒ 25 جنوری بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی نقشبندی قادری ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں منعقد ہے۔ صدارت سجادہ جانشین حضرت سید شاہ نور الحسنین نقشبندی کریں گے ۔ حافظ و قاری وسیم الدین احمد خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جشن ولادت مولود کعبہ حضرت سیدنا علی ؓ 13 رجب چھلہ وارث گلشن آستانہ مریم بی وارثی ؒ کاماٹی پورہ عثمان باغ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا غلام قاضی قطب حافظ المعروف نور علی شاہ وارثی کریں گے ۔ بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد عشاء تا 10-30 بجے رات زیارت آثار مبارک مقرر ہے ۔۔