مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد 23 اپریل ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۱ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن 24 اپریل مطابق 29 شعبان المعظم بروز جمعہ 6 بجے شام بمقام خانقاہ کامل دبیر پورہ میں منعقد ہوگا ۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبرات 24521088, 24513246 24576832, 9000008138 کے علاوہ 9866112393, 9391964951, 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میںسہولت ہو۔