مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذیقعدہ الحرام دوشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر چاند آئے وہ فون نمبر 24603597 پر اور 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 / 24513246 / 24576832 پر اور موبائیل نمبرات : 9391964951 9885151354 / 9000008138 / 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔