مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد 24 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 25 مارچ چہارشنبہ کو 4 بجے شام بمقام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیرپورہ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں تشریف رکھیں۔ معتمد صدر مجلس علماء دکن آپ حضرات سے ٹیلیفون پر رابطے قائم کریں گے اور اراکین رویت ہلال کمیٹی سے مشاورت کے بعد اور ملک کے دیگر علاقوں سے اطلاعات حاصل کرنے کے بعد رویت کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد اعلان (ٹیلی کاسٹ) کیا جائے گا اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ حسب ذیل فون نمبرات 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 / 24513246 / 24521088 پر اور موبائیل نمبرات 9391964951 / 9866112393 / 9000008138 / 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔