مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

   

نئی دہلی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں4 فیصد اضافہ کو منظوری دی ہے ۔ اس سے 1.13 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا ۔ اس اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2020 ء سے ہوگا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ نے گرانی الاؤنس کی اضافی قسط بھی جاری کرنے کو منظور ی دی ہے ۔