مسواک کی فضیلت

   

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اللہ عنه أَنَّ رَسُوْلَ ﷲِ صلی اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلٰی أُمَّتِي أَوْ عَلَی النَّاسِ لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ مَعَ کُلِّ صَلَاةٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.وفي رواية : لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ وُضُوْءٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمَالِکٌ.
وفي رواية : عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رضی اللہ عنه قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ ﷲِ صلی اللہ عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلٰی أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ وَلَأَخَّرْتُ صَـلَاةَ الْعِشَاءِ إِلٰی ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِهِ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَأَحْمَدُ.
وَقاَلَ أَبُوْعِيْسَی : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر میں اپنی امت کے لیے مشقت نہ سمجھتا یا فرمایا : اگر میں لوگوں کے لئے مشقت شمار نہ کرتا تو میں انہیں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘یہ حدیث متفق علیہ ہے۔اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا : ’’میں انہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘اس حدیث کو امام بخاری اور مالک نے روایت کیا ہے۔اور ایک روایت میں حضرت زید بن خالد جہنی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺکو فرماتے ہوئے سنا آپ ﷺ نے فرمایا : ’’اگر میں اپنی امت کے لئے مشقت شمار نہ کرتا تو ضرور بالضرور انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور نماز عشاء کو رات کے تیسرے یا دوسرے پہر تک موخر کر دیتا۔‘‘اس حدیث کو امام ترمذی، ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے۔