معاشی پریشانی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معاشی پریشانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ شیخ خواجہ ساکن لال باغ عنبرپیٹ پیشہ سے پلمبر تھا اور اسے دو بچے بھی ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن کے سبب معاشی طور پر پریشان ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ب