معلومات کا خزانہ

   

٭سورج کی کشش، زمین کے مقابلے میں 28گنا زیادہ ہے۔
٭اوزون گیس: زمین سے 25-30کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے۔
٭چاند ایک سال میں زمین کے گرد 13چکر مکمل کر لیتاہے۔
٭اگر زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔
٭چاند کا ایک دہانہ مسلم سائنسدان البیرونی کے نام سے منسوب ہے۔
٭کشش ِ ثقل30ہزار میل کی بلندی پر جا کر ختم ہو جاتی ہے۔
٭سیارہ زہرہ سب سے زیادہ چمکدار سیارہ ہے اور چاند کی طرح گھٹتا، بڑھتا ہے۔
٭لیور کو تمام مشینوں کی ماں کہا جاتا ہے۔
٭Hydrosphereزمین کی سطح پر پانیوں کے ہر قسم کے مجموعہ کو کہتے ہیں۔
٭Dimeterایسا آلہ ہے جو ہوائی جہاز کی سطح سمندر سے بلندی ناپنے کے کام آتا ہے۔
٭موٹر سائیکل کا آغاز 1885 میں ہوا۔ سب سے پہلے موٹر سائیکل کا فریم لکڑی کا بنا تھا اور یہ پیڈل اور بھاپ سے چلتی تھی اس کے موجد دو فرانسیسی بھائی ارنسٹ اور پیری شاکس تھے۔
٭Ice Creamبنانے والی مشین 1851میں ’’کودی‘‘ نے ایجاد کی۔